آزاد کشمیر میں ریاست مخالف ایجنڈا نافذ کرنے کی اجازت نہیں دی جائےگی، خواجہ آصف نے ایکشن کمیٹی پر واضح کردیا

منگل 9 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں اگر کچھ عناصر قانون سے ماورا ہو کر ریاست مخالف ایجنڈا نافذ کرنے کی کوشش کریں اور مسلح جتھوں کے ذریعے اپنے مقاصد حاصل کرنا چاہیں تو ریاست اپنی پوری قوت کے ساتھ قانون کا نفاذ کرے گی۔

سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ آزاد کشمیر میں انتخابات قریب ہیں اور ایسے میں اختلافی مسائل کو عوام کی عدالت میں لے جانا ہی حقیقی جمہوری طرزِ عمل ہے، تاہم جو عناصر عوامی رائے کے بجائے قتل و غارت اور تشدد کے ذریعے اپنی سوچ مسلط کرنا چاہتے ہیں، ان کے مقاصد کچھ اور دکھائی دیتے ہیں۔

خواجہ آصف نے کہاکہ پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں کو جس طرح شہید کیا گیا اور بعد ازاں لاشوں کی بے حرمتی کی گئی، اس سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ ایسے عناصر عوامی رائے اور انتخابی عمل کا راستہ اختیار کرنے کے خواہاں نہیں ہیں۔

انہوں نے کہاکہ جمہوری معاشروں میں اختلافات کا فیصلہ عوام کی عدالت میں ہوتا ہے اور انتخابات ہی وہ آئینی اور قانونی راستہ ہیں جن کے ذریعے عوام اپنی رائے کا اظہار کرتے ہیں، لیکن اگر کوئی گروہ تشدد، مسلح جتھوں اور طاقت کے زور پر اپنی مرضی مسلط کرنے کی کوشش کرے تو اس کے عزائم کو محض سیاسی اختلاف قرار نہیں دیا جا سکتا۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیاکہ کشمیری عوام کو اپنی رائے کے آزادانہ اظہار کا مکمل موقع فراہم کیا جائے گا اور انہیں انتخابی عمل کے ذریعے اپنے مستقبل کے فیصلے کا حق حاصل رہے گا۔

وزیر دفاع نے کہاکہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ قانون کی حکمرانی کو یقینی بنائے، امن و امان برقرار رکھے اور کسی بھی غیر آئینی یا پرتشدد اقدام کو قانون کے مطابق روکے، تاکہ عوام بلا خوف و خطر اپنی جمہوری رائے کا استعمال کر سکیں۔

واضح رہے کہ کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے آزاد کشمیر بھر میں مطالبات کے حق میں احتجاج کیا جارہا ہے، اور قافلے مظفرآباد کی جانب بڑھ رہے ہیں، جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے انہیں روکنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

حکومت کا 2 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان

وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال کا دعویٰ، کراچی سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے، حقیقت کیا ہے؟

اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، خطے کی صورتحال اور پاک سعودی تعلقات پر تبادلہ خیال

جنوبی وزیرستان:سیکیورٹی فورسز نے خودکش حملہ ناکام بنا دیا، 4 فتنہ الخوارج دہشتگرد ہلاک

مون سون بارشیں جاری، چناب میں درمیانے درجے کے سیلاب اور کئی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ

ویڈیو

وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال کا دعویٰ، کراچی سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے، حقیقت کیا ہے؟

آزاد کشمیر الیکشن: گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی، کس کا پلڑا بھاری؟

پہلا ٹیسٹ: برائن لارا اسٹیڈیم میں ویسٹ انڈیز کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

کالم / تجزیہ

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار