ترسیلات زر کا نیا ریکارڈ : بیرون ملک پاکستانیوں نے مئی میں 4 ارب 30 کروڑ ڈالر بھیجے، وزیراعظم کا اظہار اطمینان

بدھ 10 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے مئی 2026 میں ترسیلات زر کا نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے 4 ارب 30 کروڑ ڈالر وطن بھیجے، جس پر وزیراعظم شہباز شریف نے اطمینان اور خوشی کا اظہار کیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق مئی کے دوران سعودی عرب سے 1 ارب 2 کروڑ ڈالر جبکہ متحدہ عرب امارات سے 1 ارب 66 لاکھ ڈالر پاکستان آئے۔

یہ بھی پڑھیں: بیرون ملک پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں اضافہ، اپریل میں 3.53 ارب ڈالر وطن بھیجے گئے

برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں نے 64 کروڑ ڈالر اور یورپی یونین کے ممالک میں مقیم پاکستانیوں نے 46 کروڑ ڈالر بھجوائے، یوں صرف یورپ سے مجموعی ترسیلات تقریباً 1 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔

مالی سال 2025-26 کے پہلے 11 ماہ کے دوران مجموعی ترسیلات زر 38 ارب 21 کروڑ ڈالر رہیں، جو ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔ اس عرصے میں زرمبادلہ کے ذخائر میں بھی 9 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ترسیلات میں اضافہ نہایت خوش آئند ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے ریکارڈ ترسیلات زر پر سمندر پار پاکستانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ترسیلات میں اضافہ نہایت خوش آئند ہے۔ ان کے مطابق مئی 2026 میں ترسیلات زر میں ماہانہ بنیاد پر 20 اعشاریہ 2 فیصد جبکہ سالانہ بنیاد پر 15 اعشاریہ 4 فیصد اضافہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کرپٹو کرنسی کی قانونی حیثیت سے ترسیلات زر 50 ارب ڈالر تک پہنچنے کی پیشگوئی

وزیراعظم نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا ملکی معیشت پر اعتماد اور مثبت شراکت داری قومی سرمایہ ہے، جبکہ ان کی جانب سے بھیجی جانے والی ترسیلات ملک کی معاشی استحکام میں اہم کردار ادا کررہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روس کا یوکرین پر شہریوں کو نشانہ بنانے کا الزام، تفریحی کیمپ پر ڈرون حملے میں 12 ہلاکتیں

’ایس اینڈ پی‘ کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری، معاشی ماہرین کی رائے کیا ہے؟

آزاد کشمیر انتخابات: سیاسی سرگرمیاں عروج پر، ووٹرز میں بھرپور جوش و خروش

کوئٹہ کراچی شاہراہ پر بدامنی، ٹرین سروس کی غیر یقینی صورتحال، شہری مہنگے فضائی سفر پر مجبور

امیگریشن پالیسی 2026: غیر قانونی ہجرت کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘ اور ہنرمند پاکستانیوں کے لیے نئے مواقع

ویڈیو

’ایس اینڈ پی‘ کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری، معاشی ماہرین کی رائے کیا ہے؟

آزاد کشمیر انتخابات: سیاسی سرگرمیاں عروج پر، ووٹرز میں بھرپور جوش و خروش

وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال کا دعویٰ، کراچی سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے، حقیقت کیا ہے؟

کالم / تجزیہ

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں