پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے روز کاروبار کے آغاز پر مندی کا رجحان غالب رہا، جس کے باعث انڈیکس میں ابتدائی منٹوں کے دوران 1,500 سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
صبح 11 بجے تک بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 171,278.96 کی سطح پر موجود تھا، جو 1,575.36 پوائنٹس یعنی 0.93 فیصد کمی کو ظاہر کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسٹاک مارکیٹ بلند ترین سطح پر پہنچ کر مندی سے دوچار، کیا معیشت خطرے میں ہے؟
اس دوران کیمیکل اور کمرشل بینکنگ سمیت اہم شعبوں میں فروخت کا دباؤ دیکھا گیا، تاہم دوپہر تک مارکیٹ نے صورتحال بدل لی اور مثبت رجحان اختیار کرلیا۔
دوپہر 12 بجے تک کے ایس ای 100 انڈیکس 1,950.33 پوائنٹس یعنی 1.15 فیصد اضافے کے ساتھ 171,653.93 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا تھا۔
Market is up at midday 🚀
⏳ KSE 100 is positive by +1950.33 points (+1.15%) at midday trading. Index is at 171,653.93 and volume so far is 119.72 million shares (12:00 PM) pic.twitter.com/7GSONUt1Jo— Investify Pakistan (@investifypk) June 12, 2026
اس دوران مجموعی کاروباری حجم 119.72 ملین شیئرز رہا۔
یاد رہے کہ جمعرات کے روز مارکیٹ نسبتاً مثبت رہی تھی، جب انڈیکس 276.16 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 169,703.60 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
مزید پڑھیں: اقتصادی سروے کے اثرات، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس مثبت زون میں بند
دوسری جانب عالمی مارکیٹس میں جمعہ کے روز تیزی کا رجحان دیکھا گیا، جہاں مشرقِ وسطیٰ میں ممکنہ امن معاہدے کی امیدوں نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو سہارا دیا۔
ایم ایس آئی ایشیا پیسیفک انڈیکس میں 3.2 فیصد اضافہ ہوا، جس کی قیادت جنوبی کوریا کی کوسپی مارکیٹ نے کی جہاں 7.4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ جاپان کا نکی 225 2.7 فیصد بڑھا۔

چین کا بلیو چِپ انڈیکس سی ایس آئی 300 ایک فیصد اوپر گیا، جبکہ ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس 1.3 فیصد بڑھا۔
مزید پڑھیں: پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت میں تیزی، آئی ٹی برآمدات اور انٹرنیٹ رسائی میں نمایاں اضافہ
گزشتہ رات امریکی اسٹاک مارکیٹس میں بھی زبردست تیزی دیکھی گئی، جہاں تینوں بڑے انڈیکسز نے 8 اپریل کے بعد اپنی سب سے بڑی یومیہ بڑھوتری ریکارڈ کی۔
ٹیکنالوجی کمپنیوں پر مشتمل نیسڈیک کمپوزٹ 2.5 فیصد اوپر گیا، جس کو ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس کی ممکنہ مضبوط مارکیٹ ڈیبیو سے متعلق توقعات نے سہارا دیا۔














