اقتصادی سروے کے اثرات، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس مثبت زون میں بند

جمعرات 11 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں جمعرات کو اتار چڑھاؤ کے بعد سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بہتری دیکھی گئی۔ وفاقی حکومت کی جانب سے ’اقتصادی سروے 26-2025 کے اجراکے بعد بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس مثبت زون میں بند ہونے میں کامیاب رہا۔

کاروباری سرگرمیوں کا احوال

کاروباری دن کے اختتام پر کے ایس ای-100 انڈیکس 276.16 پوائنٹس (0.16 فیصد) کے اضافے کے ساتھ 169,703.60 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ یاد رہے کہ بدھ کو انڈیکس 903.12 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 169,427.44 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:اسٹاک ایکسچینج نے مندی کا رجحان پلٹ دیا، انڈیکس 1 لاکھ 69 ہزار 972 پوائنٹس تک پہنچ گیا

جمعرات کو کاروبار کے آغاز پر فروخت کے دباؤ کے باعث انڈیکس 168,682.25 پوائنٹس کی کم ترین سطح تک گر گیا تھا، تاہم بعد ازاں خریداری کے عمل نے مارکیٹ کو سنبھالا دیا اور انڈیکس 170,138.19 پوائنٹس کی بلند ترین سطح تک جا پہنچا۔

دن کے آخری پہر میں منافع کے حصول کے لیے کی گئی فروخت سے مارکیٹ دباؤ میں آئی، لیکن وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کی جانب سے اقتصادی سروے پیش کیے جانے کے بعد سرمایہ کاروں کی دوبارہ خریداری نے مارکیٹ کو مثبت بندش فراہم کی۔

سرمایہ کاروں کا اعتماد اور معاشی اشاریے

 واضح رہے کہ اقتصادی سروے میں معاشی استحکام، شرحِ نمو میں بہتری، زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے اور بہتر مالیاتی اشاریوں سے متعلق اعداد و شمار نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو تقویت دی ہے، جس کا براہِ راست اثر اسٹاک مارکیٹ کی کارکردگی پر دیکھا گیا۔

عالمی منڈیوں کی صورتِ حال

دوسری جانب عالمی مالیاتی منڈیوں میں ملا جلا رجحان رہا۔ امریکا میں توقعات سے زیادہ مہنگائی اور ایران کے خلاف امریکی کارروائیوں کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں 2 فیصد اضافے (94.93 ڈالر فی بیرل) نے عالمی اسٹاک مارکیٹوں پر دباؤ ڈالا۔

مزید پڑھیں:قومی اقتصادی سروے : چیلنجز کے باوجود معیشت نے بہتر کارکردگی دکھائی، شرح نمو 3.7 فیصد رہی، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

ایشیائی اسٹاک مارکیٹوں میں نمایاں کمی دیکھی گئی، جہاں ایم ایس سی آئی ایشیا پیسیفک انڈیکس میں 0.9 فیصد اور جنوبی کوریا کے کوسپی انڈیکس میں تقریباً 3 فیصد کی گراوٹ ریکارڈ کی گئی۔

مارکیٹ سے وابستہ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر جغرافیائی کشیدگی اور توانائی کی بڑھتی قیمتوں کے باوجود پاکستانی مارکیٹ کی مثبت بندش سرمایہ کاروں کی مقامی معیشت پر اعتماد اور اقتصادی سروے سے وابستہ امیدوں کی عکاسی کرتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کا یو این سیکریٹری جنرل کی امیدوار سے رابطہ، یواین قراردادوں پر دیانتدارانہ عملدرآمد پر زور

اٹلی کی سپریم کورٹ نے پاکستانی نژاد لڑکی کے قتل کیس میں 5 رشتہ داروں کی سزائیں برقرار رکھ دیں

’صرف ڈگری نہیں، بچوں کی کردار سازی پر بھی توجہ دیں‘، عدنان صدیقی کا والدین کو نصیحت بھرا پیغام

2027 میں 9 نئے ایموجیز متعارف کرائے جائیں گے، اچار اور شہابِ ثاقب بھی شامل

حکومت نے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے نئے سفری قوانین نافذ کر دیے

ویڈیو

عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان کی لیاری آمد، فٹبال اور باکسنگ کے فروغ کے لیے اکیڈمی بنانے کا عندیہ

گورنر ہاؤس میں ’ارفع کریم اے آئی سمر کیمپ‘، جہاں بچے مستقبل کی ٹیکنالوجی سیکھ رہے ہیں

پاک فوج ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، مولانا کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پشاور کے شہری

کالم / تجزیہ

دھڑکتے دل کا فون

کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری