بجٹ 27-2026: تنخواہ پر ریلیف، اب آپ کا کتنا ٹیکس کٹے گا، جانیے اس خبر میں!

جمعہ 12 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومتِ پاکستان نے بجٹ 2026-27 میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے کے لیے انکم ٹیکس کی 4 سلیبز میں شرحِ ٹیکس کم کرنے اور سرچارج مکمل طور پر ختم کرنے کی تجویز دی ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ مالی سال میں سرچارج کو 10 فیصد سے کم کرکے 9 فیصد کیا گیا تھا، جبکہ نئے مالی سال کے لیے اسے مکمل طور پر ختم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بجٹ 27-2026: فری لانسرز اور آئی ٹی برآمد کنندگان کے لیے ٹیکس رعایت میں توسیع؟

فنانس بل 27-2026 کے مطابق تنخواہ دار افراد کے لیے انکم ٹیکس کے ڈھانچے میں تبدیلی کی گئی ہے۔ گزشتہ سال کے بجٹ میں 6 سلیبز موجود تھیں، تاہم اب انہیں بڑھا کر 8 سلیبز کر دیا گیا ہے، جن پر مختلف شرحوں کے مطابق ٹیکس عائد ہوگا۔

نئی ٹیکس سلیبز سالانہ آمدن کی بنیاد پر مقرر کی گئی ہیں، جن میں 6 لاکھ روپے تک، 6 لاکھ سے 12 لاکھ، 12 لاکھ سے 22 لاکھ، 22 لاکھ سے 32 لاکھ، 32 لاکھ سے 41 لاکھ، 41 لاکھ سے 56 لاکھ، 56 لاکھ سے 70 لاکھ اور 70 لاکھ روپے سے زیادہ سالانہ آمدن حاصل کرنے والے افراد شامل ہیں۔

حکومت کا کہنا ہے کہ ان تبدیلیوں کا مقصد مہنگائی اور بڑھتے ہوئے مالی دباؤ کے تناظر میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔

آپ کی تنخواہ پر کتنا ٹیکس بنے گا؟

اگر آپ جاننا چاہتے ہیں کہ بجٹ 27-2026 کی مجوزہ ٹیکس شرحوں کے تحت آپ کی ماہانہ یا سالانہ تنخواہ پر کتنا انکم ٹیکس لاگو ہوگا تو نیچے موجود کلکولیٹر میں اپنی تنخواہ درج کریں۔ کلکولیٹر آپ کو قابلِ ٹیکس آمدن، متعلقہ ٹیکس سلیب اور سالانہ و ماہانہ ٹیکس کی متوقع رقم فوری طور پر بتائے گا۔

کلکولیٹر استعمال کرنے کا طریقہ

اپنی ماہانہ یا سالانہ تنخواہ درج کریں۔

کلکولیٹر خودکار طور پر متعلقہ ٹیکس سلیب منتخب کرے گا۔

آپ کو سالانہ واجب الادا ٹیکس اور ماہانہ کٹوتی کی تفصیل مل جائے گی۔

حساب کتاب بجٹ 27-2026 میں تجویز کردہ ٹیکس شرحوں کے مطابق ہوگا۔

Income Tax Calculator 2026-2027

Enter Your Monthly Income:

Monthly Salary:

Rs 0

Monthly Tax:

Rs 0

Monthly Salary After Tax:

Rs 0

Yearly Salary:

Rs 0

Yearly Tax:

Rs 0

Yearly Salary After Tax:

Rs 0

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان میں پہلی بار چینی ڈریگن بوٹ فیسٹیول، دریائے کابل پر پاک چین دوستی کا تاریخی جشن

مخصوص سیاسی جماعت سے وابستہ ٹرول اکاؤنٹس اشتعال پھیلا رہے ہیں، وزیراعظم آزاد کشمیر

میرے محکمے میں 20 ارب سے زیادہ کی کرپشن ہوئی، بدعنوان عناصر کو سزا دلانا چاہتے ہیں، سعید غنی

امریکا اور ایران امن معاہدے کے قریب، اسرائیل کی جانب سے لبنان پر مزید کوئی حملہ نہیں ہونا چاہیے، ڈونلڈ ٹرمپ

بنگلہ دیشی کسان کا جرمنی سے عشق، 7 کلومیٹر طویل پرچم لہرا دیا، وجہ انتہائی انوکھی!

ویڈیو

مشکل معاشی حالات میں حکومت نے بہترین بجٹ پیش کیا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

امریکا ایران ڈیل فائنل، پاکستان کو اس سے کیا فائدہ ہوگا؟

وزیراعظم شہباز شریف کی چارٹر آف اکانومی اور چارٹر آف ڈیموکریسی کے لیے اپوزیشن کو دوبارہ مذاکرات کی دعوت

کالم / تجزیہ

سرحدوں سے ماورا یاری: سید بابر علی اور ہرچرن سنگھ

سعودی عرب اور پاکستان ایک دوسرے کے لیے کیوں اہم ہیں؟

ہارڈ اسٹیٹ: گزارا کرنا سیکھیں