50 پینس کا معمولی برطانوی سکہ راتوں رات قیمتی ترین اثاثہ بن گیا

جمعہ 12 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برطانیہ میں اس وقت ایک معمولی سا 50 پینس (50p) کا سکہ سوشل میڈیا اور سکے جمع کرنے والوں کے درمیان شدید توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے، جس کی قیمت مارکیٹ میں تیزی سے بڑھ رہی ہے۔

یہ ‘اٹلانٹک سیمن’ نامی خصوصی  50 پینس کا سکہ ہے، جسے 2023 کے آخر میں شاہ چارلس سوم کی تاجپوشی کے سال کی مناسبت سے جاری کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پاک چین دوستی کے 75 سال: پاکستان 75 روپے کا خصوصی سکہ جاری کرے گا

اس سکے پر ایک طرف شاہ چارلس کی تصویر ہے اور دوسری طرف نایاب نسل کی اٹلانٹک سیمن مچھلی بنی ہوئی ہے، جو ماحولیات اور برطانوی دریاؤں کی صفائی کی اہمیت کو ظاہر کرتی ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ سکہ اس وقت برطانیہ میں گردش کرنے والا سب سے نایاب ترین سکہ بن چکا ہے کیونکہ مارکیٹ میں ایسے صرف 200,000 سکے ہی جاری کیے گئے تھے۔

اس نے گزشتہ 15 سال سے سب سے نایاب سکے کا اعزاز رکھنے والے ‘کیو گارڈنز’ (Kew Gardens) کے سکے کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے، جس کی تعداد 210,000 تھی۔

یہ بھی پڑھیں: برطانوی کرنسی کی تاریخ کا اہم باب بند: ملکہ الزبتھ کی تصویر والا آخری سکہ جاری

ای بے (eBay) اور دیگر آن لائن پلیٹ فارمز پر اس سکے کی مانگ میں اچانک زبردست اضافہ دیکھا جا رہا ہے اور لوگ اسے عام ریزگاری میں تلاش کر رہے ہیں تاکہ اسے مہنگے داموں فروخت کرسکیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب حکومت کا ماحول دوست اقدام، ’لیکوئیڈ ٹری ‘منصوبے کو وسعت دینے کا فیصلہ

کالعدم ایکشن کمیٹی کے مسلح جتھوں کی پولیس گاڑی پر فائرنگ، نام نہاد پرامن احتجاج کی حقیقت عیاں

ڈونلڈ ٹرمپ کی ’مبینہ پراسرار شخصیات‘ کے ساتھ تصاویر وائرل، یہ کون ہے؟ انٹرنیٹ پر ہلچل، نئی بحث چھڑ گئی

آزاد کشمیر میں انتخابات مؤخر کرنے کا مطالبہ، پیپلز پارٹی نے موجودہ حالات کو تشویشناک قرار دے دیا

کاروبار ڈیجیٹل نظام سے دور رہے تو بھاری جرمانوں کا سامنا، ایف بی آر کی نئی تجاویز

ویڈیو

مشکل معاشی حالات میں حکومت نے بہترین بجٹ پیش کیا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

امریکا ایران ڈیل فائنل، پاکستان کو اس سے کیا فائدہ ہوگا؟

وزیراعظم شہباز شریف کی چارٹر آف اکانومی اور چارٹر آف ڈیموکریسی کے لیے اپوزیشن کو دوبارہ مذاکرات کی دعوت

کالم / تجزیہ

سرحدوں سے ماورا یاری: سید بابر علی اور ہرچرن سنگھ

سعودی عرب اور پاکستان ایک دوسرے کے لیے کیوں اہم ہیں؟

ہارڈ اسٹیٹ: گزارا کرنا سیکھیں