پاک چین دوستی کے 75 سال: پاکستان 75 روپے کا خصوصی سکہ جاری کرے گا

بدھ 20 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور چین کی دوستی کے 75 سال مکمل ہونے پر حکومتِ پاکستان نے 75 روپے مالیت کا یادگاری سکہ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جو 25 مئی 2026 سے عوام کے لیے دستیاب ہوگا۔

پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات 21 مئی 1951 کو قائم ہوئے تھے، اور اب ان تاریخی تعلقات کے 75 برس مکمل ہونے پر اس خاص سکے کا اجرا کیا جا رہا ہے۔ یہ سکہ اسٹیٹ بینک بینکنگ سروسز کارپوریشن کے مختلف دفاتر سے حاصل کیا جا سکے گا۔

یادگاری سکے پر پاکستان اور چین کے قومی پرچم نمایاں ہوں گے، جبکہ اس پر دونوں ممالک کی دوستی اور تعاون کو بھی خوبصورت انداز میں ظاہر کیا گیا ہے۔ سکے پر انگریزی، اردو اور چینی زبان میں پاک چین سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے کا ذکر درج ہوگا۔

حکام کے مطابق یہ سکہ تانبے اور نکل سے تیار کیا گیا ہے، جس کا وزن 19 گرام اور قطر 36 ملی میٹر رکھا گیا ہے۔ سکے کے ایک جانب ہلال، ستارہ اور ’اسلامی جمہوریہ پاکستان‘ درج ہوگا، جبکہ دوسری جانب دونوں ممالک کے پرچم اور “اعتماد، دوستی، تعاون” کا پیغام تحریر ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:جشن معرکہ حق کے موقع پر 75 روپے مالیت کا یادگاری سکہ جاری

پاکستان اور چین کی دوستی کو دنیا بھر میں مثالی تعلقات قرار دیا جاتا ہے، اور یہ خصوصی سکہ اسی مضبوط رشتے کی یادگار کے طور پر جاری کیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے ملائیشیا کو شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیت لیا

کالعدم ایکشن کمیٹی کشمیر کاز کو نقصان پہنچانے کی راہ پر گامزن، حقیقت کھل کر سامنے آگئی

ایکشن کمیٹی سے اب بھی مذاکرات کے لیے تیار، قانون توڑا گیا تو کارروائی ہوگی، وزیراعظم آزاد کشمیر

غزہ جنگ بندی: حماس کے قاہرہ میں اہم مذاکرات شروع، دوسرے مرحلے پر مشاورت جاری

ایکشن کمیٹی کے بیشتر مطالبات پورے کردیے، سڑکوں پر آنا مسائل کا حل نہیں، طارق فضل چوہدری

ویڈیو

گلگت بلتستان میں کس کی حکومت بن رہی ہے؟ آزاد کشمیر میں انتشار پھیلانے والوں کو سخت پیغام

گلگت بلتستان میں حکومت کے بدلے 28ویں آئینی ترمیم؟ الیکشن کون جیت رہا ہے؟

مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا کے امن کے لیے ناگزیر قرار، اقوام متحدہ میں پاکستان کا دوٹوک مؤقف

کالم / تجزیہ

ریاست کے ساتھ کھڑے ہونا جرم نہیں

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے