فیس بک کی پرائیویسی پالیسی میں تبدیلی، آف میٹا ایکٹیویٹی سیٹنگ ختم، نیا فیچر متعارف

جمعہ 12 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک کی پیرنٹ کمپنی میٹا نے صارفین کے ڈیٹا اور پرائیویسی سے متعلق اپنی پالیسیوں میں ایک بڑی تبدیلی کا اعلان کیا ہے۔

کمپنی کے مطابق فیس بک پر طویل عرصے سے موجود ‘یور ایکٹیویٹی آف میٹا ٹیکنالوجیز’کی سیٹنگ کو اب مستقل طور پر ختم کیا جارہا ہے، جس کے ذریعے صارفین فیس بک سے باہر کی جانے والی سرگرمیوں کا ڈیٹا اکاؤنٹ سے منقطع  کرتے تھے۔ اس پرانی سیٹنگ کی جگہ اب ایک نیا فیچر ‘ایکٹیویٹی فرام ادر بزنس‘ متعارف کرایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فیس بک سمیت میٹا کی سروسز بحال، عالمی سطح پر مختصر دورانیے کی بندش کے بعد صارفین کو دوبارہ رسائی مل گئی

اس نئی سیٹنگ کے تحت، اگر صارفین میٹا کو اجازت دیتے ہیں، تو فیس بک دیگر کمپنیوں، ویب سائٹس، موبائل ایپس اور آف لائن خریداری (جیسے اسٹورز سے شاپنگ) کے ذریعے حاصل ہونے والے ڈیٹا کو استعمال کرے گا۔

اس ڈیٹا کی مدد سے صارفین کو نہ صرف ان کی پسند کے مطابق اشتہارات دکھائے جائیں گے، بلکہ اب فیس بک پر ریلز  اور میٹا کے آرٹیفیشل (اے آئی)  ٹولز کے جوابات کو بھی اسی سرگرمی کے مطابق زیادہ متعلقہ بنایا جائے گا۔ مثال کے طور پر، اگر آپ کسی کپڑے کی ویب سائٹ کا دورہ کرتے ہیں، تو فیس بک آپ کو اسی سے متعلقہ کوئی اشتہار، ریل یا اے آئی جواب تجویز کر سکتا ہے۔

دوسری جانب، اگر کوئی صارف فیس بک کو اس ڈیٹا کے استعمال کی اجازت نہیں دیتا، تو اسے دکھایا جانے والا مواد فیس بک کے اپنے پروڈکٹس پر موجود سرگرمیوں (جیسے کسی پوسٹ یا ریل کو لائیک کرنا) کی بنیاد پر طے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: فیفا ورلڈ کپ 2026:  میٹا نے انسٹاگرام، واٹس ایپ اور فیس بک کے نئے فیچرز متعارف کرا دیے

تاہم میٹا نے واضح کیا ہے کہ صارف کے انکار کے باوجود بھی دیگر کاروباری ادارے فیس بک کو ڈیٹا بھیجتے رہیں گے، جسے کمپنی اپنے پروڈکٹس کو بہتر بنانے کے لیے گمنام  کر کے استعمال کرسکتی ہے۔ اس کے علاوہ، جو اکاؤنٹس یا بیرونی ایپس صارف خود میٹا سے لنک کرے گا، ان کا ڈیٹا اس سیٹنگ سے قطع نظر استعمال ہوتا رہے گا۔

کمپنی کے مطابق اس نئی سیٹنگ کا انتخاب ‘اکاؤنٹس سینٹر’ میں موجود تمام اکاؤنٹس پر یکساں لاگو ہوگا، بشرطیکہ وہ اکاؤنٹس آپس میں منسلک ہوں۔

 اس کے ساتھ ہی، اشتہارات دکھانے کے لیے فیس بک اب بھی کاروباری اداروں کی جانب سے فراہم کردہ کسٹمر لسٹوں (جیسے ای میل لسٹیں) کا استعمال جاری رکھے گا، جسے صارفین اپنی ایڈورٹائزنگ سیٹنگز میں جا کر کنٹرول کر سکتے ہیں۔ صارف اس نئی تبدیلی کو فیس بک کی سیٹنگز میں ‘یور انفارمیشن اینڈ پرمیشنز’ کے سیکشن میں جا کر اپنی مرضی کے مطابق تبدیل کر سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب حکومت کا ماحول دوست اقدام، ’لیکوئیڈ ٹری ‘منصوبے کو وسعت دینے کا فیصلہ

کالعدم ایکشن کمیٹی کے مسلح جتھوں کی پولیس گاڑی پر فائرنگ، نام نہاد پرامن احتجاج کی حقیقت عیاں

ڈونلڈ ٹرمپ کی ’مبینہ پراسرار شخصیات‘ کے ساتھ تصاویر وائرل، یہ کون ہے؟ انٹرنیٹ پر ہلچل، نئی بحث چھڑ گئی

آزاد کشمیر میں انتخابات مؤخر کرنے کا مطالبہ، پیپلز پارٹی نے موجودہ حالات کو تشویشناک قرار دے دیا

کاروبار ڈیجیٹل نظام سے دور رہے تو بھاری جرمانوں کا سامنا، ایف بی آر کی نئی تجاویز

ویڈیو

مشکل معاشی حالات میں حکومت نے بہترین بجٹ پیش کیا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

امریکا ایران ڈیل فائنل، پاکستان کو اس سے کیا فائدہ ہوگا؟

وزیراعظم شہباز شریف کی چارٹر آف اکانومی اور چارٹر آف ڈیموکریسی کے لیے اپوزیشن کو دوبارہ مذاکرات کی دعوت

کالم / تجزیہ

سرحدوں سے ماورا یاری: سید بابر علی اور ہرچرن سنگھ

سعودی عرب اور پاکستان ایک دوسرے کے لیے کیوں اہم ہیں؟

ہارڈ اسٹیٹ: گزارا کرنا سیکھیں