فیس بک سمیت میٹا کی سروسز بحال، عالمی سطح پر مختصر دورانیے کی بندش کے بعد صارفین کو دوبارہ رسائی مل گئی

جمعہ 12 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

میٹا کی ملکیت میں کام کرنے والے سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک اور دیگر سروسز جمعہ کے روز مختصر عالمی تعطل کے بعد دوبارہ بحال ہو گئیں، جس کے بعد دنیا بھر میں لاکھوں صارفین اپنے اکاؤنٹس تک دوبارہ رسائی حاصل کرنے لگے۔

ڈاؤن ڈیٹیکٹر کی رپورٹس کے مطابق خرابی کا آغاز اس وقت ہوا جب ویب اور موبائل ایپلی کیشنز استعمال کرنے والے صارفین کی بڑی تعداد نے مختلف ایرر میسجز موصول ہونے کی شکایات درج کرائیں۔

صارفین نے یہ بھی نشاندہی کی کہ فیس بک کے علاوہ انسٹاگرام اور واٹس ایپ کے ڈیسک ٹاپ فیچر میں بھی مسائل پیش آئے، جس سے ظاہر ہوا کہ تعطل نے بیک وقت میٹا کی متعدد سروسز کو متاثر کیا۔

قبل ازیں صارفین نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر کہاکہ انہیں فیس بک پر میسجز بھیجنے اور نئی پوسٹس شیئر کرنے میں دشواری پیش آ رہی ہے، جبکہ کئی صارفین کو دیگر فیچرز تک رسائی میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

واضح رہے کہ رواں سال فروری میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس بھی تکنیکی خرابی کا شکار ہوا تھا، جس کے باعث امریکا اور برطانیہ میں ہزاروں صارفین کو سروس کے استعمال میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp