پینٹاگون کی نئی یو ایف او فائلز منظر عام پر، پراسرار چمکتے گولوں کے انکشاف نے توجہ حاصل کر لی

جمعہ 12 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) نے نامعلوم فضائی مظاہر (یو اے پیز) سے متعلق خفیہ دستاویزات کا تیسرا مجموعہ جاری کر دیا ہے جس میں امریکا کے شمال مشرقی علاقوں میں دیکھے جانے والے پراسرار چمکتے گولوں اور عجیب فضائی مظاہر کی تفصیلات شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پینٹاگون نے 80 برس پرانے راز افشا کردیے، اڑن طشتریوں سے متعلق خفیہ فائلیں بالاخر جاری

نئی جاری کردہ فائلوں میں متعدد ایسے واقعات درج ہیں جن میں عینی شاہدین نے سرخ، سفید اور روشنی سے بھرپور گول نما اجسام دیکھنے کا دعویٰ کیا جنہیں اب نامعلوم فضائی مظاہر کی تحقیقات میں خاص اہمیت دی جا رہی ہے۔

پینٹاگون کے مطابق تازہ دستاویزات میں ایف بی آئی، سی آئی اے اور امریکی دفاعی اداروں کی مجموعی طور پر 72 رپورٹس شامل ہیں، جن میں ویڈیوز، گواہان کے بیانات اور مشاہدات کی تصویری خاکہ کشی بھی موجود ہے۔

یہ تیسرا بڑا ریکارڈ ہے جو امریکی حکومت کی جانب سے عوام کے لیے جاری کیا گیا ہے۔ اس سے قبل دو مرحلوں میں 8 اور 22 مئی کو بھی ایسی فائلیں منظر عام پر لائی گئی تھیں۔

رپورٹس میں ایسے نامعلوم اجسام کا ذکر کیا گیا ہے جو ریڈار پر ریکارڈ ہوئے انتہائی غیر معمولی رفتار سے حرکت کرتے دکھائی دیے اور بعض اوقات پلازما جیسی خصوصیات کے حامل محسوس ہوئے۔

مزید پڑھیے: امریکا نے اڑن طشتریوں سے متعلق خفیہ فائلوں کی دوسری کھیپ جاری کردی، کیا انکشاف سامنے آیا؟

ایک رپورٹ کے مطابق فروری میں ایف بی آئی نے دو افراد کے انٹرویو کیے جنہوں نے اپنے گھر کے پچھواڑے میں ایک نہایت روشن سرخ گولہ دیکھنے کی اطلاع دی۔ گواہوں کے مطابق یہ سرخ رنگ اتنا منفرد اور شوخ تھا کہ انہوں نے اپنی زندگی میں پہلے کبھی ایسا رنگ نہیں دیکھا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ تقریباً ایک میٹر چوڑے اس سرخ گولے کے مرکز میں باسکٹ بال کے سائز کا سفید اور چمکتا ہوا پلازما نما دائرہ موجود تھا۔ بعد ازاں ایک دوسرا گولہ بھی نمودار ہوا اور دونوں اجسام بظاہر ایک دوسرے سے منسلک دکھائی دیتے ہوئے دور چلے گئے۔

گواہوں نے چند ہفتوں بعد اپنے گھر کے اوپر بلند فضائی حدود میں کئی سفید گولے اڑتے ہوئے دیکھنے کا دعویٰ بھی کیا۔

جولائی 2025 کی ایک اور رپورٹ میں اسی علاقے میں ماضی میں رپورٹ ہونے والے متعدد گول نما اجسام کا حوالہ دیا گیا ہے۔ دستاویز کے مطابق یہ مقام ’ٹرائینگل آربز‘، ’ریڈ آرب روٹیشن‘ اور ’آربز اوور دی پانڈ‘ جیسے واقعات کے قریب واقع ہے، جہاں ماضی میں بھی اسی نوعیت کے مشاہدات رپورٹ کیے جا چکے ہیں۔

اکتوبر 2024 کی ایک رپورٹ میں ایک تالاب کے قریب افق سے نیچے ایک چمکتے ہوئے جسم کا ذکر کیا گیا ہے۔ گواہوں کے مطابق یہ شے ایک پلازما نما گولے کی طرح دکھائی دیتی تھی جو وقفے وقفے سے اپنی شکل اور روشنی کی شدت تبدیل کرتی رہی۔ بعض اوقات ایسا محسوس ہوا کہ مرکزی روشنی کئی چھوٹے روشن نقاط میں تقسیم ہو رہی ہے۔

مزید پڑھیں: یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ان واقعات کی حتمی نوعیت اب بھی نامعلوم ہے، تاہم جاری کردہ دستاویزات کا مقصد عوام کو ان تحقیقات کے بارے میں زیادہ شفاف معلومات فراہم کرنا ہے۔

یو ایف اوز اور نامعلوم فضائی مظاہر سے متعلق امریکی حکومت کی جانب سے ریکارڈ جاری کرنے کا سلسلہ گزشتہ چند برسوں میں تیز ہوا ہے جبکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں بھی اس حوالے سے متعدد فائلیں عوام کے لیے دستیاب کی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ پینٹاگون نے نامعلوم فضائی مظاہر سے متعلق خفیہ دستاویزات کی پہلی کھیپ 8 مئی 2026 کو جاری کی تھی جس میں متعدد مشاہدات، ویڈیوز اور سرکاری رپورٹس عوام کے سامنے لائی گئی تھیں۔ اس اقدام کو امریکی حکومت کی جانب سے یو ایف اوز سے متعلق معلومات میں شفافیت بڑھانے کی کوشش قرار دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے: اڑن طشتری والی مخلوق کا تعلق کس سیارے سے ہے، انوکھا نقطہ نظر

اس کے بعد دوسری کھیپ 22 مئی 2026 کو جاری کی گئی جبکہ اب تیسری مرتبہ مزید 72 دستاویزات منظر عام پر لائی گئی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فیفا ورلڈ کپ: یوراگوئے، ایران اور بیلجیئم کو افتتاحی میچوں میں ڈراز کا سامنا

افغانستان میں دہشتگرد تنظیموں کی موجودگی عالمی امن کے لیے خطرہ، یورپی یونین کی پاکستان کے حقِ دفاع کی حمایت

اقصادی سروے اور غربت کی شرح، عام آدمی کہاں کھڑا ہے؟

امریکی حملے میں 3 بھارتی ملاحوں کی ہلاکت، مودی حکومت کی خارجہ پالیسی تنقید کی زد میں

امریکا اور ایران کے درمیان معاملات طے، بلوچستان کے کاروبار پر اس کے کیا اثرات ہوں گے؟

ویڈیو

امریکا اور ایران کے درمیان معاملات طے، بلوچستان کے کاروبار پر اس کے کیا اثرات ہوں گے؟

پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات، نقصان عوام کا کیسے؟

ایران امریکا کے درمیان فریم ورک معاہدہ کیا ہے اور آئندہ ہونے والے تکنیکی مذاکرات میں کیا طے کیا جائے گا؟

کالم / تجزیہ

تاریخ کا رخ موڑنے والا ایک نیا اور سرخرو پاکستان

پنجاب کا حق، ایتھے رکھ

سرحدوں سے ماورا یاری: سید بابر علی اور ہرچرن سنگھ