آفندی کالونی صادق آباد میں ایک گھر کے اندر گیس لیکج کے باعث ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی، جس سے سات افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ترجمان کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور گھر میں لگی آگ پر قابو پانے کی کارروائیاں شروع کر دیں۔
یہ بھی پڑھیں:چمن: طور پل میں گیس سلنڈر دھماکا، بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق، 25 زخمی
ترجمان نے بتایا کہ زخمی افراد کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، جبکہ آگ لگنے کی وجوہات کا تعین کیا جا رہا ہے۔
ریسکیو اہلکاروں کے مطابق دھماکے کے بعد گھر کو مزید نقصان سے بچانے اور علاقے کو محفوظ بنانے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔














