سعودی عرب: روشنیوں اور فنِ تعمیر کا امتزاج، کنگ عبدالعزیز اسکوائر نے شہر کی شناخت بدل دی

اتوار 14 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی عرب کے شمالی سرحدی علاقے رفحہ میں واقع کنگ عبدالعزیز اسکوائر اپنی منفرد تعمیراتی خوبصورتی کے باعث شہر کی نمایاں پہچان بن گیا ہے۔ شمالی بین الاقوامی شاہراہ پر واقع یہ مقام مسافروں اور زائرین کے لیے رفحہ کے دروازے کی حیثیت رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب میں ’جازان‘ سیاحت کا نیا مرکز بننے لگا، ساحلی شاہراہ نے توجہ حاصل کر لی

سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق رفحہ گورنریٹ کے مغربی داخلی راستے پر واقع کنگ عبدالعزیز اسکوائر میں موجود منفرد تعمیراتی شہکار شہر کے اہم شہری اور جمالیاتی مقامات میں شمار کیا جاتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ عمارت 14 میٹر بلند ہے جبکہ اس کا رقبہ تقریباً 107 مربع میٹر پر محیط ہے۔ کنگ عبدالعزیز اسکوائر مجموعی طور پر 12 ہزار 700 مربع میٹر رقبے پر پھیلا ہوا ہے، جہاں یہ مجسمہ مرکزی توجہ کا باعث بنتا ہے۔

اس شاہکار کا ڈیزائن عرب اور اسلامی طرزِ تعمیر سے متاثر ہے، جس میں گنبد، کھلے محرابی انداز اور متوازن ستونوں کو جدید انجینئرنگ کے ساتھ شامل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب میں ’جازان‘ سیاحت کا نیا مرکز بننے لگا، ساحلی شاہراہ نے توجہ حاصل کر لی

دن کے وقت عمارت کے تعمیراتی نقوش اور ڈیزائن کی باریکیاں نمایاں نظر آتی ہیں، جبکہ غروبِ آفتاب کے وقت پڑنے والے سائے اس کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کرتے ہیں۔

رات کے اوقات میں جامنی اور سنہری روشنیوں سے روشن کیا جانے والا یہ عمارت رفحہ کے شہری منظرنامے کو ایک منفرد شناخت فراہم کرتا ہے اور شمالی بین الاقوامی شاہراہ سے گزرنے والے افراد کے لیے یادگار منظر پیش کرتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp