کھیل میں بھی سیاست، ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ کے میچ میں بھارتی کپتان نے پاکستانی کپتان سے ہاتھ نہ ملایا

اتوار 14 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ کے دوران بھارتی کپتان نے پاکستانی کپتان سے مصافحہ نہیں کیا۔

برمنگھم کے تاریخی اسٹیڈیم ایجبسٹن میں ٹاس کے دوران بھارتی کپتان ہرمن پریت کور نے پاکستانی کپتان فاطمہ ثنا سے روایتی ہینڈ شیک کرنے سے گریز کیا۔

یہ رویہ بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف اختیار کی جانے والی نو ہینڈ شیک پالیسی کا تسلسل قرار دیا جا رہا ہے، جس کا مشاہدہ ایشیا کپ 2025 کے بعد مردوں اور خواتین، دونوں ٹیموں کے مقابلوں میں بھی کیا جا چکا ہے۔

اس سے قبل ویمنز ورلڈ کپ 2025 سمیت دیگر مقابلوں میں بھی ایسے مناظر دیکھنے میں آئے تھے، جہاں ٹاس کے موقع پر دونوں ٹیموں کی کپتانوں نے روایتی انداز میں مصافحہ نہیں کیا تھا۔

بھارتی میڈیا اور بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) اس طرزِ عمل کو سیاسی پالیسی سے جوڑتے ہیں، جبکہ پاکستانی حلقوں کی جانب سے اسے کھیل کی روح اور اسپورٹس مین اسپرٹ کے منافی قرار دیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سورینج کوئلہ کان حادثہ: بلوچستان حکومت کا جاں بحق مزدوروں کے لواحقین اور زخمیوں کے لیے مالی معاونت کا اعلان

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفیکشن جاری

بے بنیاد الزامات پر پیکا ایکٹ کے تحت کارروائی کا حق محفوظ، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا انتباہ

خضدار میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، بارود سے بھری 2 گاڑیاں تباہ، 4 دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا سعودی ہم منصب کا رابطہ، خطے فلسطین کی صورتحال پر تبادلہ خیال

ویڈیو

ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس ملتوی کیوں ہوئی؟ نظام تبدیل ہونے والا ہے، نئے صوبے ضروری

جب تک سب ساتھ نہیں بیٹھیں گے، ملک ایسے ہی چلتا رہے گا، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی

محدود وسائل میں عائشہ بلوچ نے بھارت کو کیسے چت کیا؟ باکسر کی متاثر کن کہانی

کالم / تجزیہ

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین