کالعدم ایکشن کمیٹی احتجاج چھوڑ کر جانے والوں کو دھمکانے لگی، پولیس نے بڑا اعلان کردیا

اتوار 14 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آزاد جموں و کشمیر پولیس نے کالعدم انتشاری کمیٹی کی جانب سے سوشل میڈیا پر کیے جانے والے دعوؤں اور پروپیگنڈے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ احتجاج چھوڑ کر اپنے گھروں کو واپس جانے کے خواہشمند شہریوں کو ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے، تاہم پولیس انہیں مکمل تحفظ اور سفری سہولت فراہم کرے گی۔

ترجمان آئی جی آزاد جموں و کشمیر پولیس کے مطابق کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی معصوم افراد کو ورغلا کر اور مختلف لالچ دے کر راولاکوٹ لائی تھی، تاہم اب آزاد کشمیر کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے افراد کمیٹی رہنماؤں کے مبینہ مجرمانہ کردار اور شرپسندانہ طرز عمل سے نالاں ہو کر احتجاج ختم کرکے اپنے گھروں کو واپس جانا چاہتے ہیں۔

ترجمان نے کہاکہ احتجاج چھوڑنے کے خواہشمند افراد کو کالعدم انتشاری کمیٹی کی جانب سے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے دھمکیاں دی جا رہی ہیں تاکہ انہیں واپس جانے سے روکا جا سکے۔

انہوں نے واضح کیاکہ احتجاج ختم کرکے گھروں کو واپس جانے والوں کو گرفتار کیے جانے سے متعلق دعوے سراسر بے بنیاد، غلط، جھوٹے اور گمراہ کن پروپیگنڈا ہیں، جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

ترجمان کے مطابق پولیس نے راولاکوٹ میں ایسے نوجوانوں اور افراد کی سہولت کے لیے خصوصی مراکز قائم کر دیے ہیں جو اپنے گھروں کو واپس جانا چاہتے ہیں، تاکہ ان کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے اور انہیں سفری سہولت فراہم کی جا سکے۔

آئی جی آزاد جموں و کشمیر پولیس نے احتجاج چھوڑ کر واپس جانے والوں کے لیے سفری سہولت فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

ترجمان نے مزید کہاکہ اپنے گھروں کو واپسی کے خواہشمند نوجوان پولیس سے رابطے میں رہتے ہوئے بلا خوف و خطر واپس جا سکتے ہیں اور پولیس ان کی حفاظت اور محفوظ واپسی کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیلی حملے کے باعث امریکا ایران معاہدے پر دستخط کی تقریب اب کچھ گھنٹوں بعد ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

پاکستان میں پہلی بار چینی ڈریگن بوٹ فیسٹیول، دریائے کابل پر پاک چین دوستی کا تاریخی جشن

مخصوص سیاسی جماعت سے وابستہ ٹرول اکاؤنٹس اشتعال پھیلا رہے ہیں، وزیراعظم آزاد کشمیر

میرے محکمے میں 20 ارب سے زیادہ کی کرپشن ہوئی، بدعنوان عناصر کو سزا دلانا چاہتے ہیں، سعید غنی

امریکا اور ایران امن معاہدے کے قریب، اسرائیل کی جانب سے لبنان پر مزید کوئی حملہ نہیں ہونا چاہیے، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

مشکل معاشی حالات میں حکومت نے بہترین بجٹ پیش کیا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

امریکا ایران ڈیل فائنل، پاکستان کو اس سے کیا فائدہ ہوگا؟

وزیراعظم شہباز شریف کی چارٹر آف اکانومی اور چارٹر آف ڈیموکریسی کے لیے اپوزیشن کو دوبارہ مذاکرات کی دعوت

کالم / تجزیہ

سرحدوں سے ماورا یاری: سید بابر علی اور ہرچرن سنگھ

سعودی عرب اور پاکستان ایک دوسرے کے لیے کیوں اہم ہیں؟

ہارڈ اسٹیٹ: گزارا کرنا سیکھیں