پاکستان کی طویل سفارتی کوششوں اور مسلسل مذاکرات کے بعد امریکا اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا جس کے تحت دونوں ممالک نے تمام محاذوں پر فوجی کارروائیاں فوری اور مستقل طور پر ختم کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔ معاہدے پر باضابطہ دستخط 19 جون کو سوئٹزرلینڈ میں منعقد ہونے والی ایک خصوصی تقریب میں کیے جائیں گے۔
دوسری جانب امریکا اور ایران کے درمیان امن معاہدے کے بعد سوشل میڈیا پر پاکستان کے کردار کو بھی بھرپور سراہا جا رہا ہے۔ صارفین کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سفارتی کوششوں کو امن کے قیام میں اہم قرار دیا جا رہا ہے جبکہ متعدد صارفین پاکستان کی ثالثی اور سفارتی کاوشوں کی تعریف کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا اور ایران کے امن معاہدے کا عالمی سطح پر خیرمقدم، پاکستان کے ثالثی کردار کی تعریف
سلمان غنی لکھتے ہیں کہ امریکا ایران میں جنگ بندی ان کے درمیان مذاکراتی عمل اوراب معاہدے میں پاکستان کا سفارتی اور ثالثی کردار تاریخ کا وہ روشن باب ہے جس پر ہمیشہ ناز رہے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی محنت، مربوط حکمت عملی اور بھر پور سفارتی کردار نے آج یہ دن دکھایا کہ دنیا بھی پاکستان کے کردار کو سراہ رہی ہے اور فریقین بھی پاکستان کا شکریہ ادا کرتے نظر آ رہے ہیں۔ اللہ جسے عزت دینا چاہتا ہے اسے کوئی روک نہیں سکتا۔
امریکہ ایران میں جنگ بندی ان کے درمیان مذاکراتی عمل اوراب معائدے میں پاکستان کا سفارتی اور ثالثی کردار تاریخ کا وہ روشن باب ھے جس پر ھمیشہ ناز رھے گا بلا شبہ وزیراعظم شھباز شریف سروسز چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر اور نائب وزیراعظم اسحق ڈاراور پاکستان کے خارجہ افس کی سفارتی محاذ پر دن… pic.twitter.com/4Qhs9OXgao
— Salman Ghani (@salmaan_ghani) June 15, 2026
ایک صارف کا کہنا تھا کہ پاکستان کو دنیا میں تنہا کرنے کا خواب دیکھنے والا بھارت خود عالمی سطح پر تنہا ہو گیا، پاکستان نے امریکا اور ایران کی ممکنہ تباہ کن جنگ کو ٹال کر دنیا کو امن کا تحفہ دے دیا۔ دنیا ہمیشہ یاد رکھے گی کہ ایک ملک نے پاکستان کو معاشی اور سفارتی طور پر تنہا کرنے کے لیے اپنی پوری طاقت جھونک دی تھی لیکن قدرت کا قانون دیکھیے کہ آج وہ خود دنیا کے سامنے شدید سبکی اور سفارتی تنہائی کا سامنا کر رہا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے انتہائی جاندار سفارت کاری کے ذریعے مشرقِ وسطیٰ کو ایک ہولناک جنگ سے بچا لیا۔ معاہدے کا حتمی نفاذ اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان خطے کا سب سے اہم اور ناگزیر سٹریٹجک کھلاڑی ہے۔ آج پوری دنیا اعتراف کر رہی ہے کہ پاکستان عالمی امن کا ضامن ہے۔
پاکستان کو دنیا میں تنہا کرنے کا خواب دیکھنے والا بھارت خود عالمی سطح پر تنہا ہو گیا، پاکستان نے امریکہ اور ایران کی ممکنہ تباہ کن جنگ کو ٹال کر دنیا کو امن کا تحفہ دے دیا۔
دنیا ہمیشہ یاد رکھے گی کہ ایک ملک نے پاکستان کو معاشی اور سفارتی طور پر تنہا کرنے کے لیے اپنی پوری طاقت…— Markhor 🇵🇰™️ (@Markhor3133) June 15, 2026
اظہر محمد خان نے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان معاہدے کا اعلان پاکستان کی سفارتی کوششوں اور مذاکرات پر یقین کا مظہر ہے۔ یہ لمحہ اس بات کی یاد دہانی ہے کہ پیچیدہ ترین تنازعات کا حل بھی بالآخر بات چیت اور تدبر سے ہی نکلتا ہے۔ پاکستان کے لیے یقیناً یہ ایک قابلِ فخر موقع ہے۔
امریکہ اور ایران کے درمیان معاہدے کا اعلان پاکستان کی سفارتی کوششوں اور مذاکرات پر یقین کا مظہر ہے۔ یہ لمحہ اس بات کی یاد دہانی ہے کہ پیچیدہ ترین تنازعات کا حل بھی بالآخر بات چیت اور تدبر سے ہی نکلتا ہے۔
پاکستان کے لیے یقیناً یہ ایک قابلِ فخر موقع ہے۔ 🇵🇰 ❤️ pic.twitter.com/VbEk483p1i— Azhar M Khan (@AzharKhan) June 15, 2026
ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی محنت رنگ لے آئی، پاکستان نے ثابت کر دیا کہ وہ امن کا سفیر ہے۔
🇵🇰 پاکستان کی محنت رنگ لے آئی — ثابت کر دیا کہ پاکستان امن کا سفیر ہے 🤝
امریکہ اور ایران کے درمیان طے پانے والے تاریخی امن معاہدے میں پاکستان نے اہم کردار ادا کیا۔
تمام فوجی کارروائیاں، بشمول لبنان، ختم۔ دستخط: 19 جون، سوئٹزرلینڈ۔
پاکستان نے ثابت کر دیا:
🔹 سفارت کاری میں… https://t.co/imCwZtiXet— Shahab uddin🇵🇰 (@shahabjaji) June 14, 2026
ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ پاکستان، امریکا ایران امن معاہدے کا امین ہے اللہ نے یہ عظیم فیصلہ پاکستان کی ثالثی سے ممکن کیا۔ خطے کو بڑی جنگ سے بچانے کے لیے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیر اعظم شہباز شریف نے انتھک کوششیں کی ہے جو الحمد اللہ رنگ لائی ہے۔ آخر میں انہوں نے پاکستان ہمیشہ زندہ باد کا نعرہ لگایا۔
پاکستان امریکہ ایران امن معاہدے کا امین ہے اللہ نے یہ عظیم فیصلہ پاکستان کی ثالثی سے ممکن کیا خطے کو بڑی جنگ سے بچانے کے لیے پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیر اعظم شہباز شریف نے انتھک کوششیں کی ہے جو الحمد اللہ رنگ لائی ہے
پاکستان ہمیشہ زندہ باد🇵🇰🫡 pic.twitter.com/poGBxgcMen— Netizen (@NetizenPak) June 15, 2026
واضح رہے کہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے 28 فروری کو ایران کے خلاف کارروائیوں کے آغاز کے بعد سے جاری کشیدگی میں ہزاروں افراد ہلاک ہو چکے ہیں جن میں اکثریت ایران اور لبنان سے تعلق رکھنے والوں کی ہے۔













