فیفا ورلڈ کپ کے دوران جاپانی شائقین نے ایک بار پھر اپنے مثالی نظم و ضبط اور اعلیٰ اخلاقی رویے سے دنیا کی توجہ حاصل کر لی۔ مختلف مواقع پر سامنے آنے والی ویڈیوز میں جاپانی شہریوں کو ٹریفک سگنلز کی مکمل پابندی کرتے ہوئے دیکھا گیا جہاں وہ سرخ بتی کے دوران سڑک کنارے جمع ہو کر جشن مناتے ہیں اور سبز بتی روشن ہوتے ہی فوراً ایک طرف ہو کر ٹریفک کو راستہ دیتے ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین اس رویے کو شہری نظم و ضبط اور قانون کی پابندی کی بہترین مثال قرار دے رہے ہیں۔
🚨 LA DISCIPLINE JAPONAISE… C'EST TROP !!! 🇯🇵😭😭
Au Japon, les supporters attendent le FEU ROUGE pour se rassembler et faire la fête… et quand il repasse AU VERT, ils s'écartent pour laisser passer les voitures. 🤩 pic.twitter.com/IL5BLWZcmr
— Actu Foot (@ActuFoot_) June 15, 2026
اس سے قبل امریکا کے شہر ڈیلاس کے آرلنگٹن اسٹیڈیم میں نیدرلینڈز کے خلاف میچ کے بعد جاپانی شائقین کی جانب سے اسٹیڈیم کی صفائی کرنے کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی جسے دنیا بھر میں خوب سراہا گیا۔
Japan fans doing what they do 🙌🇯🇵
Following their incredible 2-2 draw with Netherlands, @jfa_samuraiblue supporters once again demonstrated their impeccable manners, tidying the stands before departing Dallas Stadium. pic.twitter.com/clODmtsH2w
— FIFA (@FIFAcom) June 15, 2026
جاپانی شائقین کا کہنا ہے کہ صفائی برقرار رکھنا ان کی ثقافت کا حصہ ہے اور میچ کے بعد اسٹیڈیم کو صاف کرنا کھلاڑیوں، تماشائیوں اور اس مقام کے احترام کے مترادف ہے۔ ان کے مطابق کسی بھی مقام پر جانے کے بعد پیچھے کچرا نہ چھوڑنا ایک ذمہ دار شہری ہونے کی علامت ہے۔
The reason Japan fans clean the stadium after each game. Respect. 🤝🇯🇵 pic.twitter.com/o9qJUOLefY
— FIFA (@FIFAcom) June 15, 2026
واضح رہے کہ فیفا ورلڈ کپ میں جاپان اور نیدرلینڈز کے درمیان کھیلا گیا میچ 2-2 گول سے برابر رہا۔














