مظفرآباد میں پاکستان سے والہانہ محبت کا اظہار، عوام نے فساد اور انتشار کی ہر کال مسترد کردی

بدھ 17 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں پاکستان کے ساتھ والہانہ محبت کا اظہار کرتے ہوئے عوام نے فساد اور انتشار کی ہر کال کو یکسر مسترد کردیا۔

شہر میں ’کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے‘ کے نعرے گونجتے رہے جبکہ شہریوں نے ’پاکستان زندہ باد‘ کے فلک شگاف نعروں کے ذریعے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔

شہریوں نے دوٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے واضح پیغام دیا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور وہ کسی ایسی تحریک، گروہ یا ایجنڈے کو قبول نہیں کریں گے جو ریاستی استحکام کو نقصان پہنچانے یا پاکستان کے ساتھ مضبوط رشتے میں دراڑ ڈالنے کی مذموم کوشش کرے۔

مظفرآباد میں پاکستان سے محبت، قومی یکجہتی اور وابستگی کا بھرپور اظہار دیکھنے میں آیا۔

شرکا کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام پاکستان کے ساتھ اپنے تاریخی، نظریاتی اور جذباتی تعلق پر فخر کرتے ہیں اور کسی بھی انتشار پسند بیانیے کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

شرکا نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ کشمیری عوام امن، استحکام اور پاکستان کے ساتھ اپنی غیر متزلزل وابستگی پر متحد ہیں۔

دوسری جانب شہر میں دفعہ 144 نافذ ہونے کے باعث پولیس نے مظاہرین کو منتشر کردیا۔

عوام کی جانب سے یہ سوال بھی اٹھایا جا رہا ہے کہ جب نام نہاد رہنما لوگوں کو اشتعال دلاتے ہیں، اداروں سے ٹکراؤ کی راہ دکھاتے ہیں اور جذبات بھڑکاتے ہیں تو وہ خود کہاں غائب ہو جاتے ہیں۔

عوام کا کہنا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ جذباتی نعروں کے بجائے ایسے کرداروں کی حقیقت کو پہچانا جائے اور ان سے جواب طلب کیا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp