اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان برقرار، سرمایہ کاروں کا اعتماد مزید مضبوط

جمعہ 19 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے روز بھی خریداری کا رجحان برقرار رہا، جس کے باعث انڈیکس نے کاروبار کے ابتدائی منٹوں میں تقریباً 600 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

صبح 9:35 بجے بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 1,81,973.00 پوائنٹس کی سطح پر موجود تھا، جو 574.79 پوائنٹس یعنی 0.32 فیصد اضافے کے ساتھ ٹریڈ کر رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی تاریخی بلندی کا ملک کی معیشت سے کتنا تعلق ہے؟

مارکیٹ میں آٹو موبائل، سیمنٹ، کیمیکل، کمرشل بینکس، فرٹیلائزر، تیل و گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیاں، آئل مارکیٹنگ کمپنیاں، پاور جنریشن اور ریفائنری سمیت اہم شعبوں میں خریداری دیکھی گئی۔

پی آر ایل، حبکو، او جی ڈی سی، ماری پیٹرولیم، حبیب بینک، مسلم کمرشل بینک اور میزان بینک جیسے بڑے شیئرز سبز زون میں ٹریڈ کرتے رہے۔

جمعرات کے روز بھی اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا سلسلہ جاری رہا تھا، جب عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی اور ایران و امریکا کے درمیان ممکنہ امن معاہدے سے متعلق بڑھتی ہوئی امیدوں نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو تقویت دی۔

اس روز کے ایس ای 100  انڈیکس 887.20 پوائنٹس یعنی 0.49 فیصد اضافے کے ساتھ 1,81,398.22 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

عالمی سطح پر بھی جمعہ کے روز ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں اضافہ دیکھا گیا، جہاں جاپان اور جنوبی کوریا کے شیئرز نئی بلند ترین سطحوں پر پہنچ گئے۔

مزید پڑھیں: اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس میں 3300 پوائنٹس کا اضافہ

مشرقِ وسطیٰ میں ممکنہ امن اور آبنائے ہرمز کی بحالی سے تیل کی قیمتوں میں کمی آئی، جس نے مہنگائی کے خدشات کو کم کیا۔

امریکی ڈالر بھی بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مضبوط رہا اور فیڈرل ریزرو کے سخت مؤقف کے بعد 13 ماہ کی بلند ترین سطح کے قریب پہنچ گیا، جس کے نتیجے میں ین کمزور ہو کر 2 سال کی کم ترین سطح کے قریب آ گیا۔

خام تیل کے ٹینکرز نے آبنائے ہرمز سے دوبارہ سفر شروع کر دیا ہے، جب امریکا نے ایران پر عائد پابندی جزوی طور پر ختم کی اور 3 ماہ کی جنگ کے خاتمے کے لیے عبوری معاہدہ نافذ ہوا۔

برینٹ کروڈ آئل 1 فیصد کمی کے بعد 79.03 ڈالر فی بیرل پر آ گیا اور ہفتہ وار بنیاد پر 9.5 فیصد کمی ظاہر کی۔

عالمی اسٹاک مارکیٹس میں اس ہفتے نمایاں تیزی رہی، جاپان کا نکی انڈیکس 0.8 فیصد اضافے کے ساتھ مسلسل 5ویں دن نئی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔

جبکہ ہفتہ وار اضافہ 8.5 فیصد رہا۔ جنوبی کوریا کی مارکیٹ میں 3.1 فیصد اضافہ ہوا اور ہفتہ وار بنیاد پر 15.3 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

چین، ہانگ کانگ اور تائیوان کی اسٹاک مارکیٹس تعطیلات کے باعث بند رہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سلام آباد مفاہمتی یادداشت پر ازبکستان کی پاکستان کو مبارکباد، سفارتی کردار اور امن کوششوں کو سراہا

پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کی اہم بیٹھک، اسحاق ڈار قاہرہ روانہ

امریکا اور قطر کا ایران کے منجمد اربوں ڈالر جاری کرنے پر غور، 6 ارب ڈالر کی ابتدائی رقم تک رسائی کا امکان

بجٹ پائیدار معاشی ترقی کی رفتار تیز کرنے کی بنیاد بنے گا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

فیفا ورلڈ کپ: 10 کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے والی پیراگوئے نے ترکیہ کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا

ویڈیو

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں بڑی کمی، اسلام آباد کے شہریوں میں خوشی کی لہر

شہباز شریف کا وعدہ پورا، پیٹرول کی قیمت میں 74روپے کمی، امریکی نائب صدر نے اسرائیل کو کھری کھری سنادیں، فیلڈ مارشل اور وزیراعظم کو خراج تحسین

فیلڈ مارشل اور وزیراعظم نے دنیا کو بڑی تباہی سے بچا لیا، جنگ ختم نہ ہونے پر پیٹرول کی قیمت 10ہزار روپے ہوتی؟

کالم / تجزیہ

پاکستان: نام ہی کافی ہے

ایران امریکا معاہدے کے بعد دنیا کیسی ہوگی؟

’آپ پاکستان سے آئے ہیں؟‘