سپریم کورٹ کے انتخابات سے متعلق فیصلے کو 3-4 کا کہنا غلط ہے: تفصیلی فیصلہ جاری

پیر 12 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات سے متعلق از خود نوٹس پر سپریم کورٹ نے تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔

سپریم کورٹ کے جج جسٹس منیب اختر کی طرف سے تحریر کیا گیا فیصلہ 43 صفحات پر مشتمل ہے۔ جس میں 14 صفحات پر مشتمل اختلافی نوٹس بھی شامل ہیں۔

تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کا انتخابات سے متعلق فیصلہ 3-4 کا کہنا بالکل غلط ہے، 7 رکنی بینچ بنا ہی نہیں تو 3-4 کا تناسب کیسے ہو سکتا ہے۔

تفصیلی فیصلے کے مطابق چیف جسٹس نے الیکشن کے معاملے پر سب سے پہلے 9 رکنی لارجر بینچ تشکیل دیا جس نے 23 فروری کو پہلی سماعت کی۔  اس بینچ نے 23 فروری کی سماعت کے بعد ٹی روم میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران 9 ججز نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا جسے 27 فروری کو جاری کیا گیا۔ تفصیلی فیصلے میں بینچ کی از سر نو تشکیل کے حکم نامے کا حوالہ دیا گیا۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس نے انتخابات کے معاملے پرصرف 2 بینچز تشکیل دیے۔ پہلے 9 رکنی اور پھر 5 رکنی بینچ تشکیل دیا گیا۔ اس کیس میں کسی دوسرے بینچ کا کوئی وجود نہیں ہے۔

فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ بصد احترام 3-4 کے تناسب سے فیصلے کے بارے میں رائے درست نہیں ہے۔ 27 فروری کے عدالتی حکمنامے پر دستخط کرنے والے ججز میں جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس یحییٰ آفریدی شامل تھے۔ جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس یحییٰ آفریدی نے اپنے بنچ میں موجود رہنے کا معاملہ چیف جسٹس پاکستان پر چھوڑا تھا۔

فیصلے میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ پارلیمانی جمہوریت آئین کا بنیادی جزو ہے۔ پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں کے بغیر پارلیمانی جمہوریت کا تصور ممکن نہیں۔ عام انتخابات آئین کے تحت ہونے چاہییں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آزاد کشمیر کے وزیراعظم نامزد ہونے والے بیرسٹر افتخار گیلانی کون ہیں؟

آزاد کشمیر میں حکومت سازی کی جانب اہم پیشرفت، بیرسٹر افتخار گیلانی وزیراعظم نامزد

کالعدم ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں کی فائرنگ، رینجرز اہلکار شہید

پمز اسپتال واقعہ ایک حادثہ، وزیراعظم اور وزیر کا کام ایک اسپتال کو دیکھنے کا نہیں ہونا چاہیے، مصطفیٰ کمال

پمز آتشزدگی واقعے کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطح کی انکوائری کمیٹی قائم، نوٹیفکیشن جاری

ویڈیو

مولانا فضل الرحمان اور عمران خان کے حامی اپوزیشن اتحاد قبول کریں گے؟ پشاور کے شہریوں کی رائے

پی ٹی آئی اپنے بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی کے لیے کوئی کوشش نہیں کر رہی، ایڈووکیٹ فیصل چوہدری

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ تہران، ایک بار پھر ایران امریکا مذاکرت شروع ہونے کے امکانات روشن

کالم / تجزیہ

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ

‘میں واپس آؤں گا’ سے تازہ ہونے والے دکھ

اِکّو اَلف تیرے دَرکار