مصر، سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے وزرائے خارجہ نے قاہرہ میں علاقائی سلامتی پر اہم بیٹھک کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار کو مصر کے وزیر خارجہ کا ٹیلیفون، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال
دفترِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق خارجہ اسحاق ڈار اپنے مصری ہم منصب ڈاکٹر بدر عبدالعاطی کی دعوت پر 21 جون 2026 کو قاہرہ میں آر-4 گروپ کے وزرائے خارجہ کے چوتھے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
اس اہم بیٹھک میں مصر، سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے وزرائے خارجہ شریک ہو رہے ہیں۔ اس ملاقات کا بنیادی مقصد علاقائی سلامتی، امن اور استحکام سے جڑے مختلف معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کرنا ہے۔
🔊PR No.1️⃣4️⃣7️⃣/2️⃣0️⃣2️⃣6️⃣
4th Meeting of the R-4 Foreign Ministers in Cairo, Egypt (21 June, 2026)
🔗⬇️ pic.twitter.com/hwfks0IkDk
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) June 19, 2026
وزرائے خارجہ اس دوران پرانے فیصلوں پر ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیں گے اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات کریں گے۔
اپنے اس دورے کے موقع پر اسحاق ڈار مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے بھی خصوصی ملاقات کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں پاک مصر تعلقات کو مضبوط بنانے اور عالمی سطح پر ہونے والی نئی تبدیلیوں پر مشاورت کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار اور ترک وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
پاکستان کے دفترِ خارجہ نے اپنے بیان میں واضح کیا ہے کہ اسلام آباد ان تمام ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔ یہ آر-4 فریم ورک دراصل خطے میں خوشحالی اور مستقل امن کے لیے ان چاروں ممالک کی مشترکہ کوششوں کا عکاس ہے۔
اس سے قبل مارچ کے مہینے میں بھی اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں مشرقِ وسطیٰ کے بحران پر انہی ممالک کے وزرائے خارجہ کی میزبانی کی تھی۔













