اسحاق ڈار اور ترک وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

بدھ 17 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ کی تازہ صورتحال، پاکستان ترکیہ تعلقات اور اہم علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

گفتگو کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے امریکا اور ایران کے درمیان حالیہ پیشرفت اور باہمی مفاہمت کا خیرمقدم کیا، جبکہ 19 جون 2026 کو سوئٹزرلینڈ کے شہر برگن اسٹاک میں مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کی متوقع تقریب سے متعلق بھی خیالات کا تبادلہ کیا۔

اس موقع پر رواں ماہ کے آخر میں ہونے والے ریجنل فور ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کی تیاریوں پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ترکیہ کے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیتے ہوئے برادرانہ روابط کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور باہمی تعاون کو مختلف شعبوں میں مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کیا نمرہ خان نے شوہر سے علیحدگی اختیار کر لی؟ اداکارہ نے خاموشی توڑ دی

رونالڈو کی شادی کی تیاریاں مکمل؟ تقریب کی تاریخ اور مقام سے متعلق تفصیلات سامنے آگئیں

جوس بٹلر ٹی20 کرکٹ کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے

اسحاق ڈار کی مسجد نبویؐ میں حاضری، پاکستان اور امتِ مسلمہ کے لیے خصوصی دعائیں

بابر اعظم نے عمران خان کا بڑا ریکارڈ برابر، اسٹیو وا کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا

ویڈیو

سولر انقلاب کے بعد پاکستان کا اگلا بڑا امتحان، ماہرین کا بیٹری اسٹوریج اور اسمارٹ گرڈز کی اہمیت پر زور

آزاد کشمیر میں اقتدار کی دوڑ تیز، ن لیگ کی سادہ اکثریت، وزارت عظمیٰ کے لیے بڑے نام سامنے آگئے

صومالی وزیرِ دفاع کی نیول اور ایئر ہیڈکوارٹرز آمد، دفاعی شراکت داری، تربیت اور استعدادِ کار بڑھانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ