اسحاق ڈار کو مصر کے وزیر خارجہ کا ٹیلیفون، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

جمعرات 18 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی کے درمیان ٹیلیفون پر رابطہ ہوا ہے، جس میں علاقائی پیش رفت اور باہمی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق مصری وزیر خارجہ نے امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط ہونے پر پاکستان کو مبارکباد دی۔ انہوں نے خطے اور اس سے باہر امن، مکالمے اور استحکام کے فروغ میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں:نیویارک: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی آذربائیجان اور کمبوڈیا کے ہم منصبوں سے ملاقاتیں، دوطرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاق

گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے اس پیش رفت کی علاقائی امن اور عالمی اقتصادی صورتحال کے لیے مثبت اہمیت کو اجاگر کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ یہ اقدام استحکام اور خوشحالی کے فروغ میں معاون ثابت ہوگا۔

دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا اور آئندہ ہونے والے ریجنل فور (آر-4) وزرائے خارجہ اجلاس کی تیاریوں کا جائزہ لیا، جس میں پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر شامل ہیں۔

یہ اجلاس آئندہ چند روز میں مصر کے شہر العلمین میں منعقد ہوگا، جہاں علاقائی تعاون، سلامتی اور اہم جغرافیائی و سیاسی امور پر غور کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیراماؤنٹ اور وارنر برادرز ڈسکوری کے اربوں ڈالر کے انضمام کو عدالتی حکم سے روک دیا گیا

فیفا ورلڈ کپ 2026 جیتنے پر اسپین پر ڈالروں کی بارش، کتنا انعام ملا؟

کینیڈا میں جنگلاتی آگ بے قابو، دھوئیں نے امریکا کے کئی علاقوں کو لپیٹ میں لے لیا

سی پی ایل 2026، صائم ایوب جمیکا کنگز مین اسکواڈ کا حصہ بن گئے

پاکستان اور کینیڈا کا دوطرفہ تعلقات، تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق

ویڈیو

ایران کے وزیر داخلہ اسکندر مومنی پاکستان پہنچ گئے، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اہم ملاقاتیں متوقع

کراچی سو رہا تھا، مگر ’منی برازیل‘ جاگ رہا تھا، لیاری میں فٹبال فائنل کی رات کیسی گزری؟

نورین نیازی کے بیان پر عوام کا شدید غصہ، مولانا فضل الرحمان معافی نہ مانگنے پر بضد، کالعدم ایکشن کمیٹی کی بڑی سازش

کالم / تجزیہ

ورلڈ کپ ختم ہوا، کہانی نہیں

کیا واقعی کچھ ہونے والا ہے؟

ایک اور وکلا تحریک: ہماری توبہ، ہمیں معاف رکھیں