کیا اب بھی موبائل فونز پر عائد ٹیکسز میں کمی ہو سکتی ہے؟

ہفتہ 20 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی بجٹ 27-2026 میں موبائل فونز پر عائد ٹیکسوں میں کمی نہ کیے جانے پر صارفین اور کاروباری حلقوں میں مایوسی پائی جا رہی ہے۔ بجٹ سے قبل مختلف حلقوں کی جانب سے توقع ظاہر کی جا رہی تھی کہ حکومت موبائل فونز پر ٹیکسوں اور ڈیوٹیز میں ریلیف دے گی تاکہ عام صارفین کو سستے اسمارٹ فونز میسر آ سکیں تاہم بجٹ میں ایسی کوئی بڑی رعایت شامل نہیں کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: موبائل فونز پر بھاری ٹیکس پر پارلیمانی تشویش، کمی کی سفارش

میڈیا رپورٹس کے مطابق بجٹ سے پہلے یہ تجویز زیر غور تھی کہ مہنگے درآمدی اسمارٹ فونز پر عائد 25 فیصد ٹیکس کو کم کرکے 18 فیصد کیا جائے جبکہ بعض کاروباری تنظیموں نے مجموعی ٹیکس بوجھ میں مزید کمی کا مطالبہ بھی کیا تھا۔ تاہم حکومت نے موجودہ ٹیکس ڈھانچہ برقرار رکھنے کو ترجیح دی۔

یاد رہے کہ ممبر قومی اسمبلی سید علی قاسم نے چند ماہ قبل موبائل فونز پر عائد ٹیکسز میں کمی کے لیے ایک مہم شروع کی تھی۔ ان کا مؤقف تھا کہ موجودہ دور میں موبائل فون کوئی لگژری شے نہیں بلکہ عوام کی بنیادی ضرورت بن چکا ہے اس لیے اس پر عائد بھاری ٹیکسز میں کمی کی جانی چاہیے۔ ان کی اس مہم کے بعد یہ معاملہ قومی اسمبلی کی مختلف قائمہ کمیٹیوں میں بھی زیرِ بحث آیا اور اس حوالے سے مشاورت کا سلسلہ جاری رہا۔

ان سرگرمیوں کے پیشِ نظر توقع کی جا رہی تھی کہ مالی سال 27-2026 کے وفاقی بجٹ میں موبائل فونز پر عائد ٹیکسز میں واضح کمی کا اعلان کیا جائے گا۔ تاہم بجٹ پیش کیے جانے کے بعد اس حوالے سے کوئی نمایاں پیش رفت سامنے نہیں آئی اور نہ ہی ٹیکسوں میں کمی سے متعلق کوئی باضابطہ اعلان کیا گیا۔

اس حوالے سے وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سید علی قاسم گیلانی  نے بتایا کہ انہوں نے ایک بار پھر موبائل فون ٹیکسز میں کمی سے متعلق اپنی ترمیم (امینڈمنٹ) فنانس کمیٹی میں جمع کرا دی ہے جہاں بجٹ سے متعلق مختلف تجاویز اور سفارشات پر غور کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیے: پارلیمنٹ سمجھتی ہے کہ موبائل فونز پر 4 قسم کے ٹیکس نامناسب ہیں، اب کم ہونے کی امید ہے، علی قاسم گیلانی

انہوں نے امید ظاہر کی کہ اگر کمیٹی کے اراکین ان کی تجویز کی حمایت کرتے ہیں تو اس مرتبہ یہ ترمیم بجٹ کا حصہ بن سکتی ہے۔ سید علی قاسم کا کہنا تھا کہ انہیں توقع ہے کہ حکومت موبائل فون استعمال کرنے والے صارفین کو کسی نہ کسی شکل میں ریلیف ضرور فراہم کرے گی۔

دوسری جانب ماہرین اقتصادیات کا کہنا ہے کہ حکومت کو مالی سال کے دوران محصولات کے بڑے اہداف حاصل کرنا ہیں جس کے باعث موبائل فونز سمیت مختلف شعبوں میں ٹیکس ریلیف دینے سے گریز کیا گیا۔ ان کے مطابق ٹیکسوں میں کمی سے موبائل فونز کی قیمتیں کم ہونے اور ڈیجیٹل معیشت کو فروغ ملنے کے امکانات تھے لیکن ریونیو ضروریات کو ترجیح دی گئی۔

ماہرین یہ بھی کہتے ہیں کہ اگر آئندہ مہینوں میں معاشی صورتحال بہتر ہوتی ہے اور محصولات کے اہداف تسلی بخش رہتے ہیں تو حکومت منی بجٹ یا اگلے مالی سال کے بجٹ میں موبائل فون ٹیکسز میں کمی پر غور کر سکتی ہے۔ فی الحال صارفین کو کسی فوری ریلیف کی توقع نہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں کسٹمز ویلیو ٹیکس میں کمی کے بعد موبائل فونز کی قیمتوں میں کتنی کمی ہوگی؟

 موبائل صارفین کا کہنا ہے کہ موبائل فون اب ایک بنیادی ضرورت بن چکا ہے اس لیے حکومت کو اس شعبے میں ٹیکسوں میں کمی پر غور کرنا چاہیے۔ تاہم فی الحال حکومت کی جانب سے موبائل فون ٹیکسز میں کمی کا کوئی نیا اعلان سامنے نہیں آیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بجلی کی 3 تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری رواں برس، سرمایہ کاروں کو 18 سے 20 فیصد منافع کی پیشکش

فیفا ورلڈ کپ: مراکش، امریکا اور برازیل کی فتوحات، امریکی ٹیم نے نئی تاریخ رقم کردی

غزہ میں انسانی بحران بدستور سنگین، پاکستان کا سلامتی کونسل میں فوری اقدامات کا مطالبہ

پاکستانی فری لانسرز کا نیا ریکارڈ، پہلی بار ایک ارب ڈالر سے زیادہ زرمبادلہ کما لیا

پاکستان نے امریکا ایران معاہدے میں مدد کی، صدر ٹرمپ نے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کو عظیم شخصیات قرار دیدیا

ویڈیو

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں بڑی کمی، اسلام آباد کے شہریوں میں خوشی کی لہر

شہباز شریف کا وعدہ پورا، پیٹرول کی قیمت میں 74روپے کمی، امریکی نائب صدر نے اسرائیل کو کھری کھری سنادیں، فیلڈ مارشل اور وزیراعظم کو خراج تحسین

فیلڈ مارشل اور وزیراعظم نے دنیا کو بڑی تباہی سے بچا لیا، جنگ ختم نہ ہونے پر پیٹرول کی قیمت 10ہزار روپے ہوتی؟

کالم / تجزیہ

پاکستان: نام ہی کافی ہے

ایران امریکا معاہدے کے بعد دنیا کیسی ہوگی؟

’آپ پاکستان سے آئے ہیں؟‘