بجٹ مالی سال 27-2026: حکومت بلوچستان نے کس محکمے کے لیے کتنا ترقیاتی بجٹ مختص کیا؟

ہفتہ 20 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت بلوچستان نے مالی سال 27-2026 کے لیے ایک کھرب 89 ارب روپے سے زائد حجم کا ٹیکس فری بجٹ پیش کیا ہے جس میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے 291 ارب 55 کروڑ 2 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ بجٹ میں تعلیم، صحت، مواصلات، انفراسٹرکچر، سائنس و ٹیکنالوجی اور آبپاشی سمیت عوامی فلاح سے متعلق شعبوں کو اولین ترجیح دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا مجموعی تعلیمی بجٹ 2311 ارب روپے مقرر، بلوچستان فی کس بجٹ میں پنجاب سے تقریباً دُگنا آگے

بجٹ دستاویزات کے مطابق ترقیاتی بجٹ میں سب سے زیادہ 27 ارب روپے محکمہ مواصلات و تعمیرات کے لیے مختص کیے گئے ہیں، جن کا مقصد شاہراہوں، پلوں اور دیگر بنیادی انفراسٹرکچر کی تعمیر، توسیع اور بہتری ہے۔

تعلیمی شعبے میں محکمہ اسکول ایجوکیشن کے لیے 12 ارب روپے، محکمہ کالجز، ہائر اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن کے لیے 2 ارب 30 کروڑ روپے جبکہ محکمہ سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے لیے 16 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت جدید تعلیم، فنی تربیت اور ڈیجیٹل ترقی کو خصوصی اہمیت دے رہی ہے۔

زرعی اور آبی وسائل کے شعبے میں محکمہ آبپاشی کے لیے 12 ارب 80 کروڑ روپے، محکمہ آب نوشی کے لیے 7 ارب 60 کروڑ روپے، محکمہ زراعت کے لیے 4 ارب 40 کروڑ روپے جبکہ محکمہ توانائی کے لیے 5 ارب 30 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں تاکہ آبپاشی، صاف پانی، زرعی پیداوار اور توانائی کے شعبوں میں بہتری لائی جا سکے۔

صحت کے شعبے کے لیے 6 ارب روپے، محکمہ صنعت و حرفت کے لیے 4 ارب 20 کروڑ روپے، بلوچستان بورڈ آف ریونیو کے لیے 2 ارب 80 کروڑ روپے اور محکمہ ٹرانسپورٹ کے لیے ایک ارب 50 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیے: پاکستان کا مجموعی صحت بجٹ 1340 ارب روپے مقرر، پنجاب حجم میں سرفہرست، بلوچستان فی کس بجٹ میں آگے

اسی طرح محکمہ امور حیوانات و مویشی کو ایک ارب روپے، محکمہ جنگلات و جنگلی حیات کو 97 کروڑ 80 لاکھ روپے، محکمہ کھیل و امور نوجوانان کو 64 کروڑ 50 لاکھ روپے جبکہ محکمہ بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے 66 کروڑ 30 لاکھ روپے رکھے گئے ہیں۔

دیگر شعبوں میں محکمہ ماہی گیری و ساحلی ترقی کے لیے 34 کروڑ 60 لاکھ روپے، محکمہ سوشل ویلفیئر کے لیے 32 کروڑ 90 لاکھ روپے، محکمہ ثقافت، سیاحت و آثارِ قدیمہ کے لیے 28 کروڑ 60 لاکھ روپے، محکمہ کان کنی و معدنیات کے لیے 14 کروڑ 50 لاکھ روپے، محکمہ ترقی نسواں کے لیے 7 کروڑ 40 لاکھ روپے، محکمہ ماحولیات و ماحولیاتی تبدیلی کے لیے 6 کروڑ 20 لاکھ روپے، محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن و انسدادِ منشیات کے لیے 6 کروڑ روپے، محکمہ محنت و افرادی قوت کے لیے 5 کروڑ 80 لاکھ روپے، محکمہ انتظامِ اجناس کے لیے 90 لاکھ روپے اور محکمہ لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی کے لیے 85 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: بلوچستان کا مالی سال27-2026 کا بجٹ، عوام کے لیے خاص کیا ہے؟

تجزیہ کاروں کے مطابق ترقیاتی بجٹ میں بنیادی ڈھانچے، تعلیم، صحت، زراعت، آبی وسائل اور جدید ٹیکنالوجی کے منصوبوں کو ترجیح دے کر حکومت نے صوبے میں پائیدار ترقی، روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے اور عوامی سہولیات میں بہتری لانے کی جانب ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بجلی کی 3 تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری رواں برس، سرمایہ کاروں کو 18 سے 20 فیصد منافع کی پیشکش

فیفا ورلڈ کپ: مراکش، امریکا اور برازیل کی فتوحات، امریکی ٹیم نے نئی تاریخ رقم کردی

غزہ میں انسانی بحران بدستور سنگین، پاکستان کا سلامتی کونسل میں فوری اقدامات کا مطالبہ

پاکستانی فری لانسرز کا نیا ریکارڈ، پہلی بار ایک ارب ڈالر سے زیادہ زرمبادلہ کما لیا

پاکستان نے امریکا ایران معاہدے میں مدد کی، صدر ٹرمپ نے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کو عظیم شخصیات قرار دیدیا

ویڈیو

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں بڑی کمی، اسلام آباد کے شہریوں میں خوشی کی لہر

شہباز شریف کا وعدہ پورا، پیٹرول کی قیمت میں 74روپے کمی، امریکی نائب صدر نے اسرائیل کو کھری کھری سنادیں، فیلڈ مارشل اور وزیراعظم کو خراج تحسین

فیلڈ مارشل اور وزیراعظم نے دنیا کو بڑی تباہی سے بچا لیا، جنگ ختم نہ ہونے پر پیٹرول کی قیمت 10ہزار روپے ہوتی؟

کالم / تجزیہ

پاکستان: نام ہی کافی ہے

ایران امریکا معاہدے کے بعد دنیا کیسی ہوگی؟

’آپ پاکستان سے آئے ہیں؟‘