قاہرہ میں مصر، ترکیہ اور سعودی وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں، اسحاق ڈار کی سفارتی عشائیہ میں شرکت

اتوار 21 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ایک سفارتی ملاقات اور غیر رسمی عشائیے میں شرکت کی، جہاں خطے کے اہم ممالک کے وزرائے خارجہ کے درمیان باہمی روابط اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسحاق ڈار نے اپنے ایک بیان میں مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ نیل کے کنارے قاہرہ شہر میں شاندار میزبانی اور دوستانہ ماحول میں ایک یادگار شام گزری۔ انہوں نے ترکیہ کے وزیر خارجہ حکان فدان اور سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی موجودگی کو بھی سراہا۔

انہوں نے کہا کہ اس ملاقات میں دوستانہ تعلقات، باہمی تعاون اور خطے میں استحکام سے متعلق امور پر مثبت اور بامعنی گفتگو ہوئی۔ شرکاء نے خطے میں درپیش چیلنجز اور مشترکہ تعاون کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق اس نوعیت کی ملاقاتیں مشرق وسطیٰ اور خطے میں بڑھتی ہوئی سفارتی سرگرمیوں کا حصہ ہیں، جن کا مقصد ممالک کے درمیان رابطوں کو مضبوط بنانا اور مختلف امور پر مشترکہ فہم پیدا کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان، لبنان پر اسرائیلی حملے معاہدے کی خلاف ورزی قرار، واشنگٹن بات چیت کا خواہاں

تجزیہ کاروں کے مطابق قاہرہ میں ہونے والی یہ غیر رسمی ملاقاتیں علاقائی سفارت کاری کے فروغ اور مسلم ممالک کے

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp