پاک امریکا تعلقات کو مضبوط بنانے کا عزم، امریکی چارج ڈی افیئرز نیٹالی بیکر کا اہم ویڈیو پیغام جاری

اتوار 21 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے نے اپنے آفیشل پیج پر ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں پاکستان اور امریکا کے درمیان قریبی تعلقات اور سفارتکاری کے مقاصد بیان کیے گئے ہیں۔

اس ویڈیو میں اسلام آباد میں امریکا کی ناظم الامور ڈی افیئرز نیٹالی اے بیکر ان مقاصد کی تفصیل بیان کر رہی ہیں کہ وہ امریکا اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے کس طرح کام کر رہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا پیغام

سوشل میڈیا ایکس  پر شیئر کی گئی اس ویڈیو میں ناظرین کو پاکستان میں امریکی سفارتکاروں کے روزمرہ کاموں کا جائزہ لینے کی دعوت دی گئی ہے۔

پوسٹ میں شیئر کی گئی ویڈیو میں نیٹالی بیکر کہہ رہی ہیں کہ اسلام آباد میں ان کی قیادت میں امریکی سفارت کار پاکستان کے ساتھ کیسے دو طرفہ تجارت کو فروغ دے رہے ہیں اور پاکستانی نوجوانوں کے لیے مواقع بڑھا رہے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان پائیدار عوامی روابط استوار کر رہے ہیں۔

ویڈیو میں کہا گیا ہے ’کیا آپ جاننا چاہتے ہیں کہ سفارتکاری کے پردے کے پیچھے کیا ہو رہا ہے؟ چارج ڈی افیئرز نیٹالی اے بیکر کہتی ہیں کہ پاکستانی عوام کو یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ امریکی سفارتکار تجارت کو آگے بڑھا کر، نوجوانوں کے لیے مواقع بڑھا کر اور دونوں ممالک کے درمیان دیرپا روابط استوار کر کے امریکا، پاکستان تعلقات کو کیسے مضبوط بنا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا اور پاکستان کے درمیان اقتصادی شراکت داری کی طویل تاریخ ہے، امریکی ناظم الامور

واضح رہے کہ یہ ویڈیو پیغام امریکی سفارتخانہ کی جاری مہم کا حصہ ہے۔ جس  کا مقصد عام لوگوں کو قریب لانا اور پاکستان میں امریکی سفارتکاروں کے کثیرالجہتی کردار کو اجاگر کرنا ہے۔ یہ ویڈیو دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو اجاگر کرنے کی وسیع تر کوششوں کا حصہ ہے۔

واضح رہے کہ چارج ڈی افیئرز نیٹالی اے بیکر امریکا، پاکستان تعلقات کو مضبوط بنانے میں فعال کردار ادا کر رہی ہیں۔ انہوں نے متعدد سفارتی اقدامات، عوامی پروگراموں اور دونوں ممالک کی دوستی کے جشن میں شرکت کی ہے، جن میں امریکا کے 250ویں یومِ آزادی کی تقریبات بھی شامل ہیں۔

اس ویڈیو کی ریلیز امریکی سفارتخانہ کی شفافیت اور عوامی رسائی کے عزم کو اجاگر کرتی ہے۔ اس سے دونوں ممالک کے عوام کو تجارت، تعلیم، نوجوانوں کی ترقی اور طویل مدتی دو طرفہ تعاون کے عملی کاموں کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔

یہ اقدام امریکا کی اس کوشش کی عکاسی کرتا ہے کہ سرکاری سطح کے علاوہ بھی دونوں ممالک کے درمیان روابطہ اور تعلقات کو آگے بڑھایا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طالبان حکومت کے اندر ’موقع پرست عناصر‘ موجود ہیں، نائب سربراہ انٹیلیجنس کا اعتراف

نئے صوبوں کا معاملہ محض شور شرابہ، پی ٹی آئی کو سیاسی مذاکرات کے لیے پہلے جمہوری رویہ اپنانا ہو گا، رانا ثنا اللہ

سپریم کورٹ کے 2 اہم فیصلے: خلع کا حق آئینی قرار، جعلی نکاح نامے سے جائیداد ہتھیانے کی کوشش ناکام

آزاد کشمیر میں عوام نے دنگا فساد کو مسترد کر کے ترقی کو چنا، اصل امتحان اب شروع ہوا ہے، مریم نواز

شام غم کی سحر نہیں ہوتی!

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی