آج سال کا طویل دن اور مختصر ترین رات، پاکستان میں 15 گھنٹے کا اجالا

اتوار 21 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی آج سال کا طویل ترین دن اور مختصر ترین رات ہے۔

فلکیاتی حساب سے زمین کے شمالی نصف کرے میں موجود ممالک آج موسمِ گرما کے طویل ترین دن کا تجربہ کر رہے ہیں، جبکہ جنوبی نصف کرے میں آج سال کا مختصر ترین دن اور طویل ترین رات ہے، جس کے ساتھ ہی وہاں موسمِ سرما کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔

پاکستان میں دن کا دورانیہ

پاکستان میں جغرافیائی مقامات کے لحاظ سے آج دن کا دورانیہ 14 سے 15 گھنٹے کے درمیان رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں:خانہ کعبہ کے عین اوپر سورج کا ظہور، قبلہ رخ درست کرنے کا نادر فلکیاتی منظر

ماہرینِ فلکیات کے مطابق، یہ سلسلہ زیادہ دیر نہیں چلے گا اور یکم جولائی کے بعد سے دن کا دورانیہ بتدریج کم ہونا شروع ہو جائے گا، یہاں تک کہ 22 ستمبر کو دن اور رات کا دورانیہ ایک بار پھر تقریباً برابر ہو جائے گا۔

دنیا بھر میں دن رات مختلف

دنیا کا سب سے طویل دن امریکی ریاست الاسکا کے وسطی حصے میں ریکارڈ کیا جا رہا ہے، جہاں سورج کی روشنی کا دورانیہ 21 گھنٹے سے بھی زائد ہوگا۔

براعظم انٹارکٹیکا

قطبِ جنوبی کے مرکزی مقام یعنی انٹارکٹیکا میں صورتحال بالکل برعکس ہے، جہاں سورج مکمل طور پر غائب ہے اور وہاں مسلسل 24 گھنٹے تاریکی کا راج ہے۔

سویڈن میں ’مڈ سمر‘ کا منفرد جشن

دلچسپ بات یہ ہے کہ یورپی ملک سویڈ ن میں اس دن کو ایک تہوار کی طرح منایا جاتا ہے جسے ’مڈ سمر‘ کہتے ہیں۔

مزید پڑھیں:ہزاروں سال پرانا فلکیاتی منظر: شہابی بارش 22 اپریل کو عروج پر ہوگی

سویڈش روایات کے مطابق یہ تہوار ہمیشہ جمعہ کے روز منایا جاتا ہے، اسی لیے وہاں اس سال کا طویل ترین دن باقاعدہ طور پر 23 جون کو قرار دیا جائے گا جہاں لوگ روایتی رقص اور گیتوں کے ساتھ اس کا استقبال کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران لبنان میں اپنی پراکسیز کو فوری روکے ورنہ سخت جواب دیں گے، صدر ٹرمپ کی وارننگ

میری زندگی کی 2 اہم ترین شخصیات میں ایک فیلڈ مارشل عاصم منیر ہیں، ان کی قیادت نہ ہوتی توآج ہم یہاں نہ ہوتے، جے ڈی وینس

صدر ٹرمپ کی مدبرانہ قیادت کے باعث امریکا ایران مذاکرات ممکن ہوئے، وزیراعظم شہباز شریف

لائیوپاکستان اور قطر کی ثالثی میں امریکا ایران مذاکرات کا سوئٹزرلینڈ میں آغاز

قاہرہ میں ریجنل-4 ممالک کے وزرائے خارجہ کا اہم اجلاس ’اسلام آباد مفاہمی یادداشت‘ زیر بحث

ویڈیو

میری زندگی کی 2 اہم ترین شخصیات میں ایک فیلڈ مارشل عاصم منیر ہیں، ان کی قیادت نہ ہوتی توآج ہم یہاں نہ ہوتے، جے ڈی وینس

ایران امریکا مذاکرات: وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی اور ایرانی وفود سے ملاقاتیں

پنجاب حکومت کا بڑا منصوبہ، پنجاب فلم سٹی نے پروڈکشن کے نئے دروازے کھول دیے

کالم / تجزیہ

پاکستانی ’انا‘، ایک خاموش وبا

پاکستان: نام ہی کافی ہے

ایران امریکا معاہدے کے بعد دنیا کیسی ہوگی؟