کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے مظفرآباد سے کور ممبر انجم زمان اعوان کی ویڈیو سامنے آگئی ہے، جس میں انہوں نے تنظیم سے لاتعلقی کا اعلان کیا ہے۔
ویڈیو بیان میں انجم زمان اعوان نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جن نعروں پر نوجوانوں کو اکسایا جا رہا ہے، اس کے پیچھے کچھ نادیدہ پاکستان دشمن ایجنسیوں کا ایجنڈا کارفرما ہے۔
کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کی اصلیت سامنے آنے پر انکے اہم عہدیدار لا تعلقی کا اعلان کر رہے ہیں، راجہ امجد ایڈوکیٹ کے بعد ممبر کور کمیٹی انجم زمان اعوان نے بھی عوامی ایکشن کمیٹی سے لا تعلقی کا اعلان کر دیا ہے، انجم زمان اعوان نے ویڈیو پیغام میں کالعدم ایکشن کمیٹی کے انتشار کو مسترد… pic.twitter.com/2uOZSGdYJS
— Sabir Mehmood Hashmi (@SabirMehmood26) June 21, 2026
انہوں نے کہاکہ پس پردہ ڈیلز اور پاکستان مخالف عناصر کے ذریعے پرامن تحریک کو تشدد میں بدل دیا گیا، جس کا نقصان صرف نوجوانوں کے مستقبل کو پہنچا ہے۔
انجم زمان اعوان کا کہنا تھا کہ وہ کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی سے لاتعلقی اختیار کرتے ہیں۔
انہوں نے نوجوانوں کو پیغام دیا کہ کسی ایسے گروہ کا حصہ نہ بنیں جو اپنے اندر پاکستان دشمنی کا ایجنڈا رکھتا ہو۔
واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ روز کالعدم ایکشن کمیٹی کے آئینی امور کے ماہر راجا امجد ایڈووکیٹ نے بھی تنظیم سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے نوجوانوں کو اس سے دور رہنے کی اپیل کی تھی۔














