قومی اسمبلی: 17 کھرب روپے سے زائد کے 125 مطالباتِ زر منظور، اپوزیشن کی 307 کٹوتی تحاریک مسترد

پیر 22 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی اسمبلی نے 31 وزارتوں اور ڈویژنوں کے لیے 9.17 کھرب روپے سے زائد مالیت کے 125 مطالباتِ زر منظور کر لیے جبکہ اپوزیشن کی جانب سے پیش کی گئی 307 کٹوتی کی تحاریک اکثریتی رائے سے مسترد کر دی گئیں۔

مزید پڑھیں: محسن نقوی نے بلاول بھٹو کو منا لیا، بجٹ اجلاس میں شرکت کرنے کا فیصلہ

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت بجٹ اجلاس میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کے مطالباتِ زر ایوان میں پیش کیے۔

اپوزیشن نے کابینہ ڈویژن، توانائی، خزانہ اور ریونیو سمیت مختلف وزارتوں کے خلاف کٹوتی کی تحاریک پیش کی تھیں، تاہم تمام تحاریک مسترد ہو گئیں۔

ایوان نے کابینہ ڈویژن کے 1.53 کھرب روپے سے زائد مالیت کے 29، خزانہ ڈویژن کے 14، توانائی ڈویژن کے 6، دفاع اور دفاعی خدمات کے 5 جبکہ مواصلات، تعلیم، خارجہ امور، ریلوے اور دیگر وزارتوں کے مطالباتِ زر بھی منظور کر لیے۔

مزید پڑھیں:پی ٹی آئی رکن اسمبلی اقبال آفریدی پورے بجٹ اجلاس کے لیے معطل

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے لیے 9.03 ارب روپے اور سینیٹ سیکریٹریٹ کے لیے 3.21 ارب روپے سے زائد کی گرانٹس بھی منظور کی گئیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’70 لاکھ کا نقصان ہوگیا، قرضوں تلے دب گئے ہیں‘، اسلام آباد اتوار بازار میں آتشزدگی پر متاثرہ دکاندار رو پڑا

سیاسی جماعتیں ماضی کی غلطیوں کا جائزہ لیں، مکالمے اور میثاقِ جمہوریت کی روح کو بحال کرنا ہوگا، خواجہ آصف

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس 600 سے زائد پوائنٹس بڑھ گیا

ایران امریکا مذاکرات: پاکستان کی ثالثی میں 3 تکنیکی ورکنگ گروپس قائم کر دیے گئے، اگلے منگل یا بدھ کو مذاکرات دوبارہ ہوں گے، دفتر خارجہ

سستے اسمارٹ گلاسز مارکیٹ میں لانے کی تیاریاں، کیا اب اسمارٹ فونز کا دور ختم ہونے والا ہے؟

ویڈیو

پاک ایران گیس پائپ لائن سمیت متعدد بڑے معاشی منصوبوں کی بحالی کے امکان روشن

پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات مشترکہ تاریخ، اعتماد اور مذہبی وابستگی پر استوار ہیں، رحمان حیات

کراچی کے شہری سندھ حکومت کی کارکردگی سے کس قدر مطمئن ہیں؟

کالم / تجزیہ

مسکراہٹیں بکھیرنے والے ادیب کی داستانِ غم

بلوچستان: فیصلہ یہیں ہوگا

جب پاکستان ہاکی نے ارجنٹائن کو عالمی فٹبال کپ جتوایا