بارسلونا کے آسمان سے کل ایک منفرد ثقافتی کارروائی کے دوران تقریباً ایک لاکھ نظمیں گرائی گئیں، جسے علامتی طور پر ’آسمانی بمباری‘ سے تشبیہ دی گئی۔
یہ اقدام شہر کے مختلف علاقوں، خصوصاً قدیم مرکز اور کیتھیڈرل کے اطراف میں انجام دیا گیا، جہاں یہ نظمیں مارکرز کی شکل میں فضا سے گرائی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسپین کی پارلیمنٹ نے اسرائیل پر اسلحہ کی خرید و فروخت پابندی کا قانون منظور کر لیا
یہ سرگرمی ’اسپین ان فریڈم: 50 سال‘ مہم کا حصہ تھی، جس کا مقصد جنگی تشدد کے مقابلے میں ثقافت اور یادداشت کو اجاگر کرنا تھا۔
اس آرٹ پروجیکٹ کے ذریعے آسمان کو، جو جنگوں میں تباہی کی علامت سمجھا جاتا ہے، تخلیقی اظہار کےلیے استعمال کیا گیا۔
A helicopter dropped 100,000 poems over Barcelona in a symbolic act of peace, transforming the memory of the city’s aerial bombings during the Spanish Civil War into a celebration of art, hope, and remembrance.
📹dansihay pic.twitter.com/Jdr3nd0EyJ
— Interesting World (@_fluxfeeds) June 21, 2026
یہ پرفارمنس ویک ایںڈ پر شام تقریباً 8:30 بجے اس وقت ہوئی جب ایک ہیلی کاپٹر نے بارسلونا کے تاریخی علاقے پر پرواز کرتے ہوئے نظمیں فضا سے گرائیں۔
یہ منصوبہ عالمی آرٹ پروجیکٹ ’بمبارڈیئو دے پوئیمس‘ کا حصہ ہے، جسے چلی کے آرٹسٹ گروپ نے ترتیب دیا ہے۔
یہ پروجیکٹ اس سے قبل کئی شہروں میں پیش کیا جا چکا ہے جن میں گوئرنیکا، برلن، لندن اور میڈرڈ شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: 9 ممالک اسرائیل کو جنگی جرائم کا ذمہ دار ٹھہرانے کے لیے متحد
یہ نظمیں بارسلونا کے تاریخی مرکز اور بارسلونا کیتھیڈرل کے اطراف گرائی گئیں، جو اسپین کی خانہ جنگی کے دوران شدید بمباری کا نشانہ رہے تھے۔
اس منصوبے میں شامل نظموں میں آزادی، مزاحمت، یادداشت، جلاوطنی اور خاموشی جیسے موضوعات کو اجاگر کیا گیا ہے۔
یہ نظمیں ہسپانوی اور کاتالان زبانوں میں شائع کی گئیں، جن میں نوجوان شاعروں کو ترجیح دی گئی تھی۔













