اسپین کی پارلیمنٹ نے اسرائیل پر اسلحہ کی خرید و فروخت پابندی کا قانون منظور کر لیا

جمعرات 9 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسپین کی پارلیمنٹ نے وزیرِاعظم پیڈرو سانچیز کی جانب سے پیش کردہ اُس فرمان کی توثیق کر دی ہے جس کے تحت اسرائیل پر اسلحہ کی خرید و فروخت پر مکمل پابندی کو قانون کا حصہ بنا دیا گیا ہے۔

اس اقدام کا مقصد، وزیرِاعظم پیڈرو سانچیز کے بقول غزہ میں جاری نسل کشی کو ختم کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسپین نے غزہ میں اسرائیلی جرائم کی تحقیقات کی منظوری دے دی

پارلیمنٹ میں 178 ارکان نے اس اقدام کے حق میں اور 169 نے مخالفت میں ووٹ دیا۔ بائیں بازو کی جماعت پوڈیموس کے 4 اراکین کی حمایت نے حکومت کو معمولی اکثریت سے کامیابی دلائی، حالانکہ اس جماعت نے پہلے اس فرمان پر تنقید کی تھی کہ یہ اقدامات کافی نہیں۔

حکومت کے مطابق، اسپین نے جنگ کے آغاز یعنی اکتوبر 2023 سے ہی اسرائیل کے ساتھ اسلحے کی خرید و فروخت روک دی تھی، لیکن اب اس فیصلے کو قانونی حیثیت دے دی گئی ہے۔

قانون کے مطابق، اسرائیل کو دفاعی ساز و سامان، ٹیکنالوجی یا دیگر فوجی مصنوعات کی برآمد و درآمد مکمل طور پر ممنوع ہوگی۔

مزید پڑھیں: اسپین کی مستقبل کی ملکہ لیونور کی فوجی تربیت کے آخری مرحلے کا آغاز

اس کے علاوہ فوجی مقاصد کے لیے استعمال ہونے والے ایندھن کی ترسیل اور غزہ و مغربی کنارے کی غیر قانونی بستیوں سے آنے والی مصنوعات کی تشہیر بھی ممنوع قرار دی گئی ہے۔

قانون میں یہ شق بھی شامل ہے کہ دوہری نوعیت کے دفاعی آلات کے حوالے سے قومی مفاد کے تناظر میں حکومت استثنیٰ دے سکتی ہے۔

اس فیصلے پر اسرائیل نے شدید ردِعمل ظاہر کیا ہے، اسرائیل نے پہلے ہی 2024 میں اسپین کے فلسطین کو ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کے فیصلے کے بعد اپنا سفیر میڈرڈ سے واپس بلا لیا تھا۔

مزید پڑھیں: اسپین کی تاریخی مسجد میں آتشزدگی، متاثرہ حصہ بند

اسپین کے میڈیا کے مطابق ووٹنگ بدھ کو اس لیے کی گئی تاکہ یہ 7 اکتوبر 2023 کے حماس حملے کی سالگرہ کے دن نہ ہو۔

اسرائیلی سفارتخانے نے اس فیصلے کو ’سیاسی طور پر موقع پرستانہ اور قابلِ مذمت‘ قرار دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کیا ٹام ہالینڈ ہمیشہ کے لیے اسپائیڈر مین کو الوداع کہنے والے ہیں؟

وزیراعظم نے ورلڈ بینک کی مالیاتی رپورٹ کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطح کمیٹی قائم کر دی

ترک اپوزیشن پارٹی کے میئر اردال بشکچی اوغلو کرپشن کے الزام میں گرفتار

پاکستان کو وار رسک انشورنس فہرست سے نکالنے کا فیصلہ، اسحاق ڈار کا خیرمقدم

لائیوآئین کا آرٹیکل 5 واضح طور پر کہتا ہے کہ وفاداری صرف ریاست ہوگی، کسی قومیت سے نہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

ویڈیو

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

فون گرو فارم خانیوال: جدید زراعت اور لائیو اسٹاک کی ترقی کا ایک مثالی ماڈل

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘