کینیڈا میں درختوں کو ’حقوق رکھنے والی زندہ مخلوق‘ قرار دے دیا گیا

پیر 22 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کینیڈا کے صوبہ کیوبیک کے ایک چھوٹے سے قصبے نے درختوں کو باقاعدہ طور پر زندہ مخلوق تسلیم کرتے ہوئے انہیں بنیادی حقوق دینے کا تاریخی فیصلہ کرلیا ہے۔

مزید پڑھیں: رابن ہڈ سے منسوب ایک ہزار سال قدیم تاریخی بلوط کا درخت دم توڑ گیا

قصبے Terrasse-Vaudreuil کی میونسپل کونسل نے ایک قرارداد منظور کی ہے جس کے تحت درختوں کے ’حقِ زندگی، قدرتی نشوونما، جسمانی سالمیت اور دوبارہ افزائش‘ کو تسلیم کیا گیا ہے۔ اس اقدام کے ساتھ یہ کینیڈا کی پہلی بلدیہ بن گئی ہے جس نے درختوں کے حقوق کے عالمی اعلامیے کی حمایت بھی کی ہے۔

میئر مشیل بوردو کے مطابق درخت انسانی زندگی، ماحولیاتی تحفظ، فضائی آلودگی میں کمی، پانی کے بہتر انتظام اور حیاتیاتی تنوع کے لیے ناگزیر ہیں، اس لیے ان کے تحفظ کو قانونی اور انتظامی سطح پر مزید مضبوط بنایا جائے گا۔

قرارداد کے بعد مقامی انتظامیہ درختوں کے تحفظ سے متعلق اپنے قواعد و ضوابط کا ازسرنو جائزہ لے گی اور اگر کسی درخت کو کاٹنا ناگزیر ہوا تو اس کے متبادل شجرکاری کو یقینی بنایا جائے گا۔

مزید پڑھیں:گرفتاری سے بچنے کے لیے نوجوان کھجور کے درخت پر چڑھ گیا، پولیس نے درخت کاٹ کر گرفتار کرلیا

ماحولیاتی ماہرین نے اس فیصلے کو فطرت کے حقوق کے عالمی تصور کی جانب ایک اہم پیشرفت قرار دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسحاق ڈار کی زیرصدارت اجلاس، اقتصادی سفارت کاری، بین الوزارتی رابطوں اور سفارتی سرگرمیوں کو مزید مؤثر بنانے پر زور

جیفری ایپسٹین کی آخری کال وصول کرنے والی گرل فرینڈ کرینا شُلیاک، اربوں کی جائیداد کی ممکنہ وارث

چیٹ بوٹ کلاڈ کا نیا ’کارنامہ‘: سینکڑوں صارفین کی نجی گفتگو سرچ انجنز پر لیک ہوگئیں

وزیراعظم شہباز شریف سے امریکی کانگریس کے وفد کی ملاقات، تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

اٹارنی جنرل منصور اعوان کے گھر پولیس کا چھاپہ، ایس ایچ او سمیت 11 اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج

ویڈیو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران سے اچھی بات چیت کا اعتراف، پاکستان اور قطر کی سفارتی کوششیں تیز

امریکی کانگریس کے وفد کی اسحاق ڈار سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

آزاد کشمیر میں عوامی مینڈیٹ کا ہر قیمت پر دفاع کریں گے، دھاندلی کے الزامات کی شفاف تحقیقات ہونی چاہیے، بلاول بھٹو

کالم / تجزیہ

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی

جاوید ہاشمی جواب دیں

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی