ایرانی فٹبال ٹیم کی جانب سے سوفائی اسٹیڈیم کے اپنے ڈریسنگ روم میں ایک تحریری پیغام میں ورلڈ کپ کے دوران میزبانی پر لاس اینجلس کا شکریہ ادا کیا ہے۔
مذکورہ پیغام میں ایرانی ٹیم کے ارکان کا مؤقف تھا کہ ان کی ٹیم وقار کے ساتھ واپس جا رہی ہے۔
بیلجیئم کے خلاف 0-0 سے ڈرا کے بعد ایران کی ناک آؤٹ مرحلے تک رسائی کی امیدیں برقرار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: فیفا ورلڈ کپ: امریکا نے ایرانی فٹبال ٹیم کو قیام کی اجازت نہیں دی، ٹیم میکسیکو میں رہے گی
میڈیا رپورٹس کے مطابق پیغام ایرانی فٹبال فیڈریشن کی جانب سے ہاتھ سے تحریر کردہ پیغام میں لاس اینجلس کی مہمان نوازی کو سراہا گیا ہے۔
’ہزاروں سال پرانی سرزمین فارس سے لے کر آج کے مہذب ایران تک، ایران کی روح زندہ اور ثابت قدم ہے، لاس اینجلس، آپ کی مہمان نوازی کا شکریہ۔‘
لاس اینجلس اب تک ایران کے گروپ جی کے دونوں میچز کی میزبانی کر چکا ہے، جبکہ ایرانی ٹیم دونوں مقابلوں کے درمیان میکسیکو کے شہر تیخوانا اپنے بیس کیمپ واپس جاتی رہی۔
Special message from the national team in the locker room to Iranians and people around the world
Message from the national team on the locker room board:
💬From ancient Iran, thousands of years old, to today's civilized Iran, the spirit of Iran has remained alive and strong.… pic.twitter.com/mvW8au8cg1
— رامین رضاییان (@Ramin_Rezaian_) June 21, 2026
ایرانی ٹیم پورے ٹورنامنٹ کے دوران تیخوانا میں مقیم ہے اور میچز کے لیے امریکا آتی جاتی ہے۔
یہ انتظام امریکا میں قیام سے متعلق پابندیوں کے باعث اختیار کیا گیا، جبکہ ایرانی ٹیم کے متعدد اہلکاروں اور عہدیداروں کے داخلے پر بھی پابندی عائد ہے۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ایرانی ٹیم کے سفری انتظامات کا مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے، جبکہ بعض پابندیوں میں نرمی کے حوالے سے بھی بات چیت جاری ہے۔
The dignified and patriotic Iranian spectators at a stadium in Los Angeles, USA, showed their support for the Iranian national team.
The lady on the back of her shirt wrote in support of the Iranian nation: "Hit it, you hit it well."
The gentleman wrote: "The field is with you,… pic.twitter.com/pKjG7it8TF— ME Energy Markets (@Menergyfuture) June 16, 2026
ایرانی فٹبال فیڈریشن نے پیغام میں مزید کہا کہ وہ فخر کے ساتھ لاس اینجلس آئے، عزت کے ساتھ مقابلہ کیا اور وقار کے ساتھ واپس جا رہے ہیں۔
ایرانی ٹیم نے ان شائقین کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے دونوں میچوں میں اپنے ’دل، آواز اور جذبے‘ کے ساتھ ٹیم کی حمایت کی۔
پیغام کا اختتام تمام اقوام کے درمیان امن، احترام اور دوستی کی اپیل پر کیا گیا۔
مزید پڑھیں: فیفا ورلڈ کپ: یوراگوئے، ایران اور بیلجیئم کو افتتاحی میچوں میں ڈراز کا سامنا
ایران کے ہیڈ کوچ امیر قلعی نویی نے ٹیم پر عائد سفری پابندیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی ٹیم کو ایسی مشکلات کا سامنا رہا جو کسی اور ٹیم کو درپیش نہیں آئیں۔
ایران نے سوفائی اسٹیڈیم میں اپنے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف 2-2 سے ڈرا کیا تھا۔ اب وہ اپنا آخری گروپ میچ سیئٹل میں مصر کے خلاف کھیلے گا۔
دوسری جانب مصر نے محمد صلاح کی شاندار کارکردگی کی بدولت نیوزی لینڈ کو 1-3 سے شکست دے کر ورلڈ کپ میں اپنی تاریخی فتح حاصل کی۔













