شادی کی تفصیلات کیسے لیک ہوئیں؟ عامر خان برہم ہوگئے

پیر 22 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان نے اپنی شادی سے متعلق تفصیلات لیک ہونے پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج کے دور میں مشہور شخصیات کی نجی زندگی محفوظ نہیں رہی۔

بین الاقوامی جریدے کو دیے گئے انٹرویو میں عامر خان نے بتایا کہ وہ گوری سپراٹ سے 5 جولائی کو ایک نہایت سادہ اور نجی تقریب میں شادی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ شادی ایک ’سادہ رجسٹرڈ میرج‘ ہوگی جو گھر پر منعقد کی جائے گی جس میں صرف قریبی اہل خانہ اور چند قریبی دوست شریک ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کرن راؤ نے بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان سے طلاق کیوں لی؟

اداکار نے اپنی زندگی کے اس نئے باب کو خاص طور پر خوشگوار قرار دیا اور گوری کو ’ایک نعمت‘ کہا۔ ساتھ ہی انہوں نے شادی کی تفصیلات میں لوگوں کی غیر معمولی دلچسپی پر حیرت کا اظہار بھی کیا۔

انہوں نے کہا ’مجھے سمجھ نہیں آتی کہ (یہ اتنا ہنگامہ کیوں ہے)۔ مشہور شخصیات خاص طور پر کرکٹرز اور اداکاروں کی نجی زندگی میں بہت زیادہ دلچسپی لی جاتی ہے۔ لوگوں کو ہمارے کام میں دلچسپی ہونی چاہیے نہ کہ ذاتی زندگی میں۔ مجھے نہیں معلوم میری شادی کی معلومات کیسے لیک ہوئیں۔ آج کل کچھ بھی حد سے باہر نہیں رہا‘۔

یہ بھی پڑھیں: شراب نوشی کیوں شروع کی، عامر خان کا چونکا دینے والا انکشاف

واضح رہے کہ عامر خان اور گوری سپراٹ کی ملاقات تقریباً 25 سال قبل ہوئی تھی تاہم بعد میں دونوں کے راستے جدا ہو گئے تھے۔ برسوں بعد دونوں دوبارہ ایک دوسرے کے قریب آئے۔

عامر خان نے مارچ 2025 میں اپنی 60ویں سالگرہ کے موقع پر گوری سپراٹ کو میڈیا کے سامنے متعارف کرایا تھا جس کے بعد ان کے تعلق کی تصدیق ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: میں پہلے ہی گوری کے ساتھ شادی شدہ ہوں، عامر خان کا اعتراف

یہ عامر خان کی تیسری شادی ہوگی۔ اس سے قبل وہ رینا دتہ سے 1986 سے 2002 تک جبکہ فلم ساز کرن راؤ سے 2005 سے 2021 تک شادی کے بندھن میں رہے۔ دونوں سابقہ رشتوں سے ان کے تین بچے ہیں اور گوری سپراٹ کا بھی ایک بیٹا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکی انٹیلیجنس ادارے میں بڑے پیمانے پر برطرفیاں، قومی سلامتی پر سوال اٹھ گئے

ریکارڈ توڑ ہیٹ ویو سے یورپ جھلس گیا، فرانس میں 18 افراد ہلاک، 2 بچے گرم گاڑی میں دم توڑ گئے

بلوچ یکجہتی کمیٹی کا پروپیگنڈا بے نقاب، عدالتی فیصلوں کو متنازع بنا کر نوجوانوں کو ریاست مخالف بیانیے کی طرف دھکیلنے کی کوشش

29 جون کی رات آسمان پر سجے گا منفرد ’اسٹرابیری مون‘

میسی نے فیفا ورلڈ کپ میں کون کونسے ریکارڈ اپنے نام کرلیے؟ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے تفصیل جاری کردی

ویڈیو

ڈرگ روڈ کا نام ’شارع فیصل‘ کیوں رکھا گیا، تاریخی اہمیت کیا ہے؟

عالمی رہنماؤں کی پاکستان سے غیر معمولی محبت، پشاور کےشہری کیا کہتے ہیں؟

ایران امریکا مذاکرات کا اصل امتحان شروع، اگلے 60 دن فیصلہ کن، آگے کیا ہوگا؟

کالم / تجزیہ

بلوچستان: فیصلہ یہیں ہوگا

جب پاکستان ہاکی نے ارجنٹائن کو عالمی فٹبال کپ جتوایا

پاکستانی ’انا‘، ایک خاموش وبا