جسٹس حسن اظہر رضوی نے قائم مقام چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت عہدے کا حلف اٹھا لیا

منگل 23 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جسٹس حسن اظہر رضوی نے قائم مقام چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

وفاقی آئینی عدالت کے اعلامیے کے مطابق حلف برداری کی تقریب کراچی رجسٹری میں منعقد ہوئی، جہاں جسٹس کے کے آغا نے جسٹس حسن اظہر رضوی سے عہدے کا حلف لیا۔

یہ بھی پڑھیں: جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھا لیا

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس امین الدین خان اس وقت سرکاری دورے پر روس کے شہر سینٹ پیٹرزبرگ میں موجود ہیں، جہاں وہ بین الاقوامی قانونی فورم میں شرکت کر رہے ہیں۔

اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس امین الدین خان کی غیر موجودگی کے دوران جسٹس حسن اظہر رضوی قائم مقام چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت کے فرائض انجام دیں گے۔

اعلامیے میں مزید بتایا گیا کہ بین الاقوامی قانونی فورم عدالتی تعاون کے فروغ اور آئینی و قانونی امور پر عالمی سطح پر مکالمے کو آگے بڑھانے کے مقصد سے منعقد کیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

چیٹ جی پی ٹی کا بڑا اقدام، مفت صارفین کے لیے چیٹنگ کی حد ختم

ایران حکومت کا تختہ الٹنے کے منصوبے میں ناکامی پر موساد کے 2 اعلیٰ عہدیدار برطرف

کراچی: غریبوں کی خدمت کرنے والا ادارہ بھی ڈاکوؤں سے محفوظ نہ رہ سکا، ایدھی سینٹر سے لاکھوں روپے لوٹ لیے گئے

نیشنل چیمپیئنز کپ: کھلاڑی ہفتے سے ملتان رپورٹ کریں گے، اسکواڈز کا اعلان

پی آئی اے ملازمین کو ایک بنیادی تنخواہ کے برابر بونس ملے گا، بورڈ آف ڈائریکٹرز نے منظوری دے دی

ویڈیو

سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان ’مکہ مکرمہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے، کسی ایک پر حملہ تینوں پر حملہ تصور ہوگا

 ایران جنگ جلد ختم ہو جائے گی، آبنائے ہرمز کھولنے کے عبوری معاہدے کے امکانات روشن، صدر ٹرمپ کا دعویٰ

آزاد کشیر کے عوام نے مسلم لیگ ن پر اعتماد کیا، ہم پیپلز پارٹی کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے، شاہ غلام قادر

کالم / تجزیہ

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟