نیشنل چیمپیئنز کپ: کھلاڑی ہفتے سے ملتان رپورٹ کریں گے، اسکواڈز کا اعلان

جمعہ 7 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن 27-2026 کا آغاز نیشنل چیمپیئنز کپ سے ہوگا، جس کے لیے کھلاڑی کل(بروز ہفتہ) سے ملتان میں رپورٹ کرنا شروع کردیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: نیشنل چیمپیئنز کپ: پی سی بی کا شیڈول اور اسکواڈز کا اعلان، شاہین آفریدی سمیت 4کپتان مقرر

4 ٹیموں پر مشتمل 50 اوورز کا یہ ٹورنامنٹ 11 سے 18 اگست تک ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جو ورلڈ کپ 2027 کی تیاریوں کا اہم حصہ ہے۔ ٹورنامنٹ کے دوران قومی سلیکشن کمیٹی کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لے گی اور نئے ٹیلنٹ کی نشاندہی کی جائے گی۔

نیشنل چیمیئنز کپ میں پاکستان گرینز، پاکستان وائٹس، پاکستان بلیوز اور پاکستان گولڈ کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ چاروں ٹیمیں لیگ مرحلے میں ایک دوسرے کے خلاف کھیلیں گی، جبکہ ٹاپ 2 ٹیمیں 18 اگست کو فائنل میں مدمقابل ہوں گی۔

پاکستان گرینز

کپتان: شاداب خان

شاداب خان، فہیم اشرف، فخر زمان، فرحان یوسف، مہران ممتاز، محمد حسنین، محمد سلمان مرزا، نسیم شاہ، عمیر بن یوسف، سعد بیگ (وکٹ کیپر)، سمیر منہاس۔

پاکستان وائٹس

کپتان: صائم ایوب

صائم ایوب، عاکف جاوید، علی رضا، حارث رؤف، حسن نواز، خوشدل شاہ، محسن ریاض، محمد وسیم جونیئر، سعد مسعود، شہزیب خان، عثمان خان (وکٹ کیپر)۔

پاکستان بلیوز

کپتان: صاحبزادہ فرحان

صاحبزادہ فرحان، احمد دانیال، عرفات منہاس، حسن علی، حسین طلعت، جہانداد خان، روحیل نذیر (وکٹ کیپر)، شامل حسین، سفیان مقیم، تیمور خان (وکٹ کیپر)، طیب طاہر۔

پاکستان گولڈ

کپتان: شاہین شاہ آفریدی

شاہین شاہ آفریدی، عبدالصمد، عبدالصبحان، فیصل اکرم، حیدر علی، کامران غلام، معاذ صداقت، محمد نواز، محمد اخلاق (وکٹ کیپر)، محمد عمران، سعد خان۔

ریزرو کھلاڑی

بلے باز: محمد سلیمان، محمد فائق، محمد عرفان خان

آل راؤنڈر: مبشر خان، دانش عزیز

فاسٹ بولرز: ارشد اقبال، محمد سلمان، رضااللہ، ثاقب خان، محمد عامر خان، شاہنواز دھانی

وکٹ کیپر: حسیب اللہ

تمام میچز ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے اور میچز کا آغاز دوپہر 3 بجے ہوگا۔

شیڈول

11 اگست: پاکستان گرینز بمقابلہ پاکستان وائٹس

12 اگست: پاکستان بلیوز بمقابلہ پاکستان گولڈ

13 اگست: پاکستان بلیوز بمقابلہ پاکستان وائٹس

14 اگست: پاکستان گولڈ بمقابلہ پاکستان گرینز

15 اگست: پاکستان بلیوز بمقابلہ پاکستان گرینز

16 اگست: پاکستان گولڈ بمقابلہ پاکستان وائٹس

18 اگست: فائنل

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سندھ میں اسکولوں کے لیے نئے اوقات کار، نوٹیفکیشن جاری

امریکی ویزا پالیسی میں نئی تبدیلی، غیر ملکی صحافیوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی جانچ کا فیصلہ

پاکستانی اسپنر نعمان علی لنکا شائر کا حصہ بن گئے، کاؤنٹی چیمپیئن شپ میں ایکشن میں نظر آئیں گے

ملک بھر میں بجلی کی قیمت میں اضافہ، اطلاق اگست کے بلز میں ہوگا

امریکی معیشت کو تاریخی جھٹکا، 23 ہزار ملازمتیں ختم، ٹریژری ییلڈز میں نمایاں کمی

ویڈیو

’۔۔۔ ایک دستخط‘: تجارتی خسارے پر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوئٹزر لینڈ کو دھمکی دے دی

سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان ’مکہ مکرمہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے، کسی ایک پر حملہ تینوں پر حملہ تصور ہوگا

 ایران جنگ جلد ختم ہو جائے گی، آبنائے ہرمز کھولنے کے عبوری معاہدے کے امکانات روشن، صدر ٹرمپ کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟