عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی دیکھنے میں آ رہی ہے، پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 10 ہزار 400 روپے کمی ہو گئی ہے۔
ملک میں فی تولہ سونا 10 ہزار 400 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 32 ہزار 236 روپے کا ہو گیا ہے۔ جب کہ 10 گرام سونا 9 ہزار 360 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 68 ہزار 985 روپے تک پہنچ گیا ہے۔
جبکہ عالمی بازار میں سونا 104 ڈالر کمی کے بعد 4098 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔














