سعودی کابینہ نے پاکستان کے ساتھ فضائی نقل و حمل کے معاہدے کی منظوری دے دی

بدھ 24 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی عرب کی کابینہ نے پاکستان کے ساتھ فضائی نقل و حمل (ایئر ٹرانسپورٹ سروسز) کے نئے معاہدے کی منظوری دے دی ہے، جس سے دونوں ممالک کے درمیان فضائی رابطوں کو مزید فروغ ملنے کی توقع ہے۔

مزید پڑھیں:پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات مشترکہ تاریخ، اعتماد اور مذہبی وابستگی پر استوار ہیں، رحمان حیات

سعودی خبر رساں ایجنسی (SPA) کے مطابق اس معاہدے کی منظوری منگل کو جدہ میں ہونے والے کابینہ اجلاس میں دی گئی، جس کی صدارت خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے کی۔

ایس پی اے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ سعودی عرب اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کی حکومتوں کے درمیان فضائی نقل و حمل کی خدمات کے شعبے میں معاہدے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

پاکستان اور سعودی عرب اس سے قبل بھی فضائی نقل و حمل کے شعبے میں مختلف معاہدوں پر دستخط کر چکے ہیں۔ اگست 2023 میں دونوں ممالک نے ایک معاہدہ کیا تھا جس کا مقصد پروازوں کی تعداد میں اضافہ اور مسافروں کے لیے فضائی کرایوں میں کمی لانا تھا۔

نیا معاہدہ دونوں ممالک کے لیے خصوصی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ ہر سال ہزاروں پاکستانی حج، عمرہ اور روزگار کے سلسلے میں سعودی عرب کا سفر کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:سعودی عرب نے ہمیشہ امن کو ترجیح دی، ڈاکٹر طلحہ الکشمیری

سعودی عرب میں 20 لاکھ سے زائد پاکستانی مقیم ہیں، جو ملازمت اور دیگر امور کے لیے دونوں ممالک کے درمیان باقاعدگی سے سفر کرتے رہتے ہیں۔

پاکستان حالیہ برسوں میں چین اور وسطی ایشیائی ریاستوں کے ساتھ بھی فضائی رابطوں کو وسعت دینے کی کوشش کر رہا ہے تاکہ دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون میں اضافہ کیا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سفید جادو، مثبت اور مددگار

متحدہ اپوزیشن کی تشکیل پر اتفاق: کیا مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں یہ اتحاد حکومت کے لیے خطرہ بن سکتا ہے؟

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘