سعودی عرب نے ہمیشہ امن کو ترجیح دی، ڈاکٹر طلحہ الکشمیری

ہفتہ 20 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی عرب میں مقیم ماہر لسانیات اور محقق ڈاکٹر طلحہ الکشمیری نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے ہمیشہ امن و سلامتی کو ترجیح دی اور ان کی کوشش رہی ہے کہ امن و سلامتی کے ساتھ رہا جائے، دوسروں کو جینے دیا جائے اور خود بھی جیا جائے۔

وی نیوز ایکسکلوسو میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر طلحہ الکشمیری نے کہاکہ سعودی عرب کی یہ پالیسی اب سے نہیں ہے بلکہ اس کی اساس کی بنیاد ہی یہ ہے اور وہ اس پر مسلسل چل رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان سعودی عرب دفاعی معاہدے کو وسیع اتحاد کی شکل دی جائے،  بریگیڈیئر (ر) آصف ہارون

انہوں نے کہاکہ 1932 سے جب سے شاہ عبدالعزیز نے پورے سعودی عرب کو اس موجودہ شکل میں متحد کیا تب سے یہ پالیسیاں چل رہی ہیں اور اسی پر یہ تسلسل کے ساتھ یعنی معاملات کو اسٹریٹیجک انداز میں دیکھتے ہیں اور صرف اپنی مصلحتیں نہیں دیکھتے، عالم اسلام کی جو مصلحتیں ہیں آپس میں وہ بھی دیکھتے ہیں۔

مشرقِ وسطی کی حالیہ جنگی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر طلحہ نے کہا کہ یہ جنگ عرب ممالک کی نہیں بلکہ ایران، امریکا اور اسرائیل کے درمیان تھی۔ ان کے بقول اگر کسی بھی مرحلے پر کوئی عرب ملک اس تنازع میں براہِ راست شامل ہو جاتا تو یہ خدشہ تھا کہ جنگ کا دائرہ مزید وسیع ہو جاتا اور پورا خطہ اس کی لپیٹ میں آ سکتا تھا۔

ڈاکٹر طلحہ نے کہاکہ سعودی عرب نے اپنی دانش اور حکمت سے جس قسم کے بھی انہوں نے فیصلے کیے، جواب نہیں دیا اور اس میں پاکستان کے ساتھ بھی آن بورڈ رہے اور بڑی دانائی کے ساتھ اس کو نظرانداز کیا۔ اور آج آپ دیکھ رہے ہیں کہ کافی معاملات بڑے احسن طریقے سے نبھائے گئے۔

سعودی پاکستان دفاعی معاہدہ کئی ممالک کے جنگی شرارے کو روکے گا

پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے یہ ضروری ہو گیا تھا کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کے ساتھ اس طرح متحد ہو جائیں۔ اور اس کا نتیجہ شاید فوری طور پر تو سامنے نہیں آئے گا، لیکن کچھ عرصہ بعد آپ دیکھیں گے کہ یہ دونوں ممالک کا بہترین فیصلہ تھا کہ ایک دوسرے کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ دنیا میں جنگی جو شرارہ ہے، یا آپ سمجھ لیں کہ ماچس لگانے کی وجہ، وہ کئی ممالک ایسے ہیں جو لگانا چاہتے ہیں، لیکن یہ معاہدہ میں سمجھتا ہوں کہ کئی ممالک کو ان جنگوں میں کودنے سے دور رکھے گا۔

ویژن 2030 نے سعودی عرب کے تصور کو بدل ڈالا

انہوں نے کہاکہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ویژن 2030 نے سعودی عرب کے تصور کو مکمل طور پر بدل ڈالا۔ سیاست ہو، تعلیم ہو، آرٹیفیشل انٹیلیجنس، سعودی عرب کافی آگے بڑھ رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ سعودی عرب بہت آگے چلا گیا ہے۔ مثال کے طور پر آپ کی جو دستاویزات ہیں وہ ایک ایپ کے اندر ہیں، توکلنا ایک ایپ ہے، اس میں جتنے بھی آپ کے معاملات ہیں۔ صحت کے حوالے سے ہیں، یعنی اس میں اس کی بھی ایک ایپ ہے۔ اگر آپ نے چندہ دینا ہے تو پورا ایک نیٹ ورک سعودی عرب نے اپنے اندر ایک ایپ کے ذریعے باندھا ہوا ہے کہ آپ بیٹھے بیٹھے، چاہے آپ دنیا کے کسی کونے میں بھی ہیں، آپ ایک ریال سے لے کر ملین ریال تک ایک ایپ کے ذریعے دے سکتے ہیں۔

ڈاکٹر طلحہ نے بتایا کہ پاسپورٹس، شناختی کارڈز، جو بھی سعودی عرب کے ہیں، وہ سارے ایپ کے ذریعے ہو رہے ہیں، یعنی ایک بہت بڑی ٹرانسفارمیشن ہے کہ آپ گھر میں بیٹھے بیٹھے اپنی ساری چیزیں منگوا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ جس دن حج ختم ہوتا ہے، اگلے حج کی تیاری اسی دن سے شروع ہو جاتی ہے۔ ابھی حج ختم بھی نہیں ہوتا تو سعودی عرب کے جو وزیر حج و عمرہ ہیں، وہ اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے لوگوں کو شامل کرتے ہیں کہ آپ کے پاس اگر کوئی آئیڈیا ہے تو آپ ان کی ٹویٹ کے نیچے لکھ سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسی مقصد کے تحت وہ دیگر ممالک کو بھی ہدایت کرتے ہیں کہ وہ اپنے تمام انتظامی اور دیگر ضروری معاملات بروقت مکمل کریں تاکہ قریباً 11 ماہ بعد آنے والے حج کے موقع پر کسی قسم کی دشواری یا رکاوٹ کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

سعودی عرب اور علامہ اقبال کا گہرا تعلق

ڈاکٹر طلحہ الکشمیری نے بتایا کہ پاکستان اور سعودی عرب کا تعلق قیام پاکستان سے بھی پہلے سے ہے۔ اس کی جڑیں 1940 اور اس سے بھی پہلے علامہ اقبال کے ساتھ جڑی ہوئی ہیں۔

اس کی تفصیلات پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک علامہ اسد ہوا کرتے تھے جنہوں نے شاہ عبدالعزیز کے ساتھ 6 سال گزارے۔ جب انہوں نے ہجرت کی تو وہ پاک و ہند میں آئے۔

ڈاکٹر طلحہ کے مطابق انہوں نے پھر علامہ اقبال کے ساتھ دوستی کی، تو یقیناً علامہ اسد نے علامہ اقبال کو سعودی عرب کی باتیں بہت ساری بتائی بھی ہوں گی۔ جب 1920 کا ایک ایسا مرحلہ آیا کہ جب حجاز کو شاہ عبدالعزیز اپنے زیر انتظام لے کر آئے، اس وقت بہت سارے ایسے ہندوستان میں علما تھے جن کو اعتراض تھا کہ یہ نہیں ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ اس وقت بھی علامہ اقبال نے شاہ عبدالعزیز کے حوالے سے اچھی گفتگو کی، یعنی عالمی ذرائع ابلاغ کو اچھی رائے دی اور کہا کہ نہیں، مجھے ان کا جو طریقہ انتظام ہے اس پر مکمل بھروسہ ہے، اور یہ بالکل درست جگہ پر ہے۔

انہوں نے کہاکہ اس کے علاوہ علامہ اقبال نے شاہ عبدالعزیز کے حوالے سے فارسی میں شعر بھی لکھا ہے، جو کہ بہت کم لوگوں کو پتا ہے۔

ڈاکٹر طلحہ نے کہاکہ علامہ محمد اقبال نے عربی زبان اور سعودی عرب کے مذہبی رہنما شیخ محمد بن عبدالوہاب کے بارے میں بہت اچھا تذکرہ کیا ہے جس کو میں نے علامہ اقبال اور سعودی عرب کے تعلق کے بارے میں ایک کتاب میں بھی بیان کیا ہے۔

پاکستان میں عربی زبان کی ترویج

پاکستان میں عربی زبان کی ترویج کے بارے میں بات کرتے ہوئے ڈاکٹر طلحہ نے کہاکہ جنرل ضیاالحق کے دور میں اس پر کام شروع ہوا تھا، لیکن اس کے علاوہ دستور پاکستان میں ایک مادہ ہے کہ عربی زبان کو پاکستان میں رواج دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: پاکستان سعودی عرب کی سلامتی کے لیے پرعزم، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے اہم ملاقات

انہوں نے کہاکہ پاکستان کے میڈیا کو عربی زبان میں بھی کام کرنا چاہیے تاکہ ہمارا پیغام براہ راست اہل عرب اور عربی قیادات تک پہنچے۔

سعودی عرب اور پاکستان کے لوگوں کا باہمی رشتہ

سعودی عرب اور پاکستان کے عوام کے درمیان قریبی تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ متعدد ایسے واقعات سامنے آئے ہیں جن میں مختلف معاملات کے باعث پاکستانی شہری سعودی عرب میں جیل پہنچ گئے، لیکن سعودی شہریوں نے ہمدردی اور خیرسگالی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی جیب سے رقم ادا کرکے ان کی رہائی میں مدد کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

معاشی اشاریوں کے طریقہ کار میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، وزیر خزانہ کی قومی اسمبلی میں وضاحت

فیفا ورلڈ کپ: 10 کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے والی پیراگوئے نے ترکیہ کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا

قومی اسمبلی میں بجٹ پر 7 روزہ بحث مکمل، کس جماعت کو کتنا وقت ملا؟ اسپیکر نے بتا دیا

پیٹرولیم مصنوعات سستی ہوتے ہی مریم نواز کا کرایوں میں کمی کا حکم، عوام کو ریلیف پہنچانے پر زور

بنوں میں 2 ریموٹ کنٹرول دھماکے، 7 افراد جاں بحق، صدر، وزیراعظم کی مذمت

ویڈیو

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں بڑی کمی، اسلام آباد کے شہریوں میں خوشی کی لہر

شہباز شریف کا وعدہ پورا، پیٹرول کی قیمت میں 74روپے کمی، امریکی نائب صدر نے اسرائیل کو کھری کھری سنادیں، فیلڈ مارشل اور وزیراعظم کو خراج تحسین

فیلڈ مارشل اور وزیراعظم نے دنیا کو بڑی تباہی سے بچا لیا، جنگ ختم نہ ہونے پر پیٹرول کی قیمت 10ہزار روپے ہوتی؟

کالم / تجزیہ

پاکستان: نام ہی کافی ہے

ایران امریکا معاہدے کے بعد دنیا کیسی ہوگی؟

’آپ پاکستان سے آئے ہیں؟‘