یورپ کے متعدد ممالک اس وقت شدید گرمی کی لہر کی زد میں ہیں، جہاں برطانیہ، فرانس، اسپین، اٹلی اور پرتگال سمیت کئی علاقوں میں درجہ حرارت غیر معمولی سطح تک پہنچ گیا ہے۔ بعض شہروں میں پارہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی اوپر ریکارڈ کیا گیا۔
مزید پڑھیں:ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر برقرار، سبی میں درجہ حرارت 49 ڈگری ریکارڈ
موسمیاتی اداروں نے خبردار کیا ہے کہ شدید گرمی کا یہ سلسلہ آئندہ چند روز تک جاری رہ سکتا ہے، جس کے باعث بزرگ افراد، بچوں اور بیمار لوگوں کو خصوصی احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ متعدد ممالک میں ہیلتھ الرٹس جاری کر دیے گئے ہیں۔
At least 40 people have drowned in France while swimming in unsupervised areas to seek relief from a heatwave gripping the country and other parts of Europe.
Forecasters warn that the extreme heat is likely to persist through the week.Al Jazeera’s Natacha Butler reports. pic.twitter.com/wqJGHrdoTc
— Al Jazeera English (@AJEnglish) June 23, 2026
فرانس اور اسپین میں گرمی کے باعث جنگلات میں آگ لگنے کے خطرات بڑھ گئے ہیں، جبکہ کئی علاقوں میں گہرے پانی میں نہانے پر پابندیاں بھی عائد کی جا رہی ہیں۔ حکام نے شہریوں کو غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
برطانیہ میں جون کے مہینے کے لیے ریکارڈ درجہ حرارت نوٹ کیا گیا، جبکہ اٹلی کے کئی شہروں میں ریڈ الرٹ نافذ ہے۔ شدید گرمی کے باعث توانائی کی طلب میں بھی نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں:شدید گرمی کی لہر کے بعد بارش اور آندھی کی پیشگوئی، محکمہ موسمیات
ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ یورپ میں بار بار آنے والی شدید گرمی کی لہریں موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کی عکاسی کرتی ہیں، اور مستقبل میں ایسے واقعات مزید شدت اختیار کر سکتے ہیں۔














