ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر برقرار، سبی میں درجہ حرارت 49 ڈگری ریکارڈ

بدھ 10 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی موسم شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ گزشتہ روز بھی کئی شہروں میں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر گیا۔

یہ بھی پڑھں:عالمی یومِ ماحولیات: پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے عالمی تعاون کا خواہاں، نائب وزیراعظم

گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی میں ریکارڈ کیا گیا جہاں پارہ 49 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔ نور پور تھل اور دادو میں 48، جبکہ اوکاڑہ، بھکر، جیکب آباد، سکھر، خیرپور اور تربت میں درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں اور سرگودھا میں درجہ حرارت 45 ڈگری، لاہور اور جہلم میں 44 ڈگری، پشاور اور ملتان میں 43 ڈگری، جبکہ اسلام آباد میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تصویر بشکریہ: وندو ڈاٹ کام

مظفرآباد میں 40، کوئٹہ میں 39 جبکہ کراچی اور گلگت میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ اسکردو نسبتاً معتدل رہا جہاں پارہ 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ماہرین کے مطابق شدید گرمی کے دوران شہری غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں، پانی کا زیادہ استعمال کریں اور ہیٹ ویو سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ماضی میں کب کب اسلام آباد میں ایک سے زیادہ احتجاج بیک وقت ہوئے؟

1980 فوٹو اے آئی ٹرینڈز: تصویریں بنانے کا شوق کہیں آپ کا فون اور ذاتی ڈیٹا ہیکرز کے حوالے تو نہیں کررہا؟

پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کو وفاق سے ملنے والے 22 ہزار ارب روپے عوام پر خرچ نہیں ہوئے، رکن صوبائی اسمبلی نجم مرزا

اپوزیشن کو گنجائش دی جائے تو 27 ستمبر کو لانگ مارچ جیسے حالات سے بچا جا سکتا ہے، فواد چوہدری کا حکومت کو مشورہ

پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کے احتجاج، اسلام آباد میں سیکیورٹی پلان تیار، کنٹینرز پہنچنا شروع

ویڈیو

پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کو وفاق سے ملنے والے 22 ہزار ارب روپے عوام پر خرچ نہیں ہوئے، رکن صوبائی اسمبلی نجم مرزا

اپوزیشن کو گنجائش دی جائے تو 27 ستمبر کو لانگ مارچ جیسے حالات سے بچا جا سکتا ہے، فواد چوہدری کا حکومت کو مشورہ

پاکستان میں ٹیکنالوجی کا سب سے بڑا میلہ، دنیا بھر سے ممتاز آئی ٹی ماہرین کی شرکت

کالم / تجزیہ

جین زی ماضی کی طرف کیوں جھانک رہی ہے؟

ایک سانس کی قیمت

’ساڈا دل توڑ کے توں ویں پچھتاویں گا‘