پاکستان اور ترکیہ کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے لیے 3 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

جمعرات 25 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور ترکیہ نے توانائی کے شعبے میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے، تکنیکی مہارت کے تبادلے اور ادارہ جاتی روابط کو فروغ دینے کے لیے 3 اہم مفاہمتی یادداشتوں (ایم او یوز) پر دستخط کر دیے۔

یہ بھی پڑھیں: انسدادِ دہشتگردی تعاون مضبوط، پاکستان اور ترکیہ کی مشترکہ فوجی مشق اختتام پذیر

وزارت توانائی (پاور ڈویژن) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ معاہدے استنبول میں ہونے والے اعلیٰ سطحی مشاورتی اجلاس کے دوران طے پائے جن کا مقصد دونوں برادر ممالک کے درمیان توانائی کے شعبے میں طویل المدتی تعاون کو وسعت دینا ہے۔

مفاہمتی یادداشتوں پر پاکستان اور ترکیہ کے مختلف توانائی اداروں کے درمیان دستخط کیے گئے جن میں انڈیپنڈنٹ سسٹم اینڈ مارکیٹ آپریٹر اور انرجی ایکسچینج استنبول اور ترکش الیکٹرسٹی ٹرانسمیشن کارپوریشن جبکہ پاور پلاننگ اینڈ مانیٹرنگ کمپنی اور ترکش الیکٹرسٹی ڈسٹری بیوشن کارپوریشن شامل ہیں۔

ان معاہدوں کے تحت نجکاری کے بعد کے انتظامی ڈھانچے، بجلی کی منڈی کی ترقی، معاون خدمات کے ضوابط کی تشکیل، پاور سسٹم آپریشنز، ٹرانسمیشن منصوبہ بندی، تقسیم کار نظام کے انتظام، ڈیجیٹلائزیشن، استعداد کار میں اضافے، ادارہ جاتی مضبوطی اور تکنیکی مہارت کے تبادلے جیسے شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔

وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ شراکت داریاں پاکستان کے توانائی اداروں کو مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم پیشرفت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ترکیہ کے بجلی کی منڈی میں اصلاحات، ٹرانسمیشن سسٹم کی ترقی، تقسیم کار شعبے کی جدیدکاری اور توانائی کے شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کے انضمام کے تجربات سے استفادہ کرنے کا خواہاں ہے۔

مزید پڑھیے: پاکستان اور ترکیہ کے درمیان قریبی روابط برقرار رکھنے پر اتفاق

سردار اویس لغاری نے نجکاری کے بعد کے فریم ورک اور نجی ماحول میں توانائی کے شعبے کے مؤثر انتظام سے متعلق ترکیہ کے تجربے کو بھی پاکستان کے لیے اہم قرار دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اداروں کے درمیان تعاون کے ذریعے عملی تجربات، آپریشنل مہارت اور بہترین طریقہ کار کا تبادلہ ممکن ہوگا، جس سے پاکستان کے توانائی کے شعبے میں کارکردگی خدمات کے معیار، گورننس اور پائیدار ترقی کو فروغ ملے گا۔

ترک حکام نے بھی طویل المدتی ادارہ جاتی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان قریبی روابط کو خوش آئند قرار دیا۔

وزارت توانائی کے مطابق یہ معاہدے مشترکہ تکنیکی منصوبوں، ماہرین کے تبادلوں، تربیتی پروگراموں، مطالعاتی دوروں اور دیگر تعاون پر مبنی منصوبوں کی راہ ہموار کریں گے۔

مزید پڑھیں: پاکستان اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مضبوط کرنے پر اتفاق

بیان میں کہا گیا کہ یہ ایم او یوز پاکستان اور ترکیہ کے درمیان توانائی کے شعبے میں بڑھتی ہوئی اسٹریٹجک شراکت داری کا عملی مظہر ہیں اور دونوں ممالک کے توانائی مکالمے کا ایک اہم نتیجہ بھی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کے آزادی کے دن کی تقریبات، سویٹ ہوم کے بچے فوجی یونیفارم میں بنے توجہ کا مرکز !

یومِ آزادی کے موقع پر مزارِ قائد کی حفاظت کا اعزاز پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے کے سپرد

صدر آصف علی زرداری کی جانب سے 355 شخصیات کے لیے سول اعزازات کی سفارشات

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

پاکستان اور فرانس کا کثیرالجہتی امور پر تعاون اور عالمی فورمز پر رابطہ مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

ویڈیو

پاکستان کے آزادی کے دن کی تقریبات، سویٹ ہوم کے بچے فوجی یونیفارم میں بنے توجہ کا مرکز !

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

آزادی محض سرزمین کے حصول کا نام نہیں بلکہ عوام کے حقوق کا وعدہ پورا  کرنا  بھی ہے، بلاول بھٹو کا پیغام

کالم / تجزیہ

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی

انڈین خارجہ پالیسی کی ارتھی