وینزویلا کے بعد فلپائن میں بھی شدید زلزلہ، زمین لرز اٹھی

جمعہ 26 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جنوبی امریکی ملک وینزویلا کے بعد اب فلپائن کے جزیرے منڈاناؤ میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جس کے باعث شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

یہ بھی پڑھیں:وینزویلا زلزلہ: ہلاکتیں 235 تک پہنچ گئیں، 4 ہزار 300 سے زائد زخمی

زلزلہ پیما مرکز کی رپورٹ کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.5 ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلے کے جھٹکے اتنے شدید تھے کہ لوگ عمارتوں اور گھروں سے کھلے میدانوں کی طرف بھاگ نکلے۔

حکام کا کہنا ہے کہ زمین دوز لہروں کے حساب سے اس زلزلے کا مرکز زمین کے اندر 52 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا، جس کی وجہ سے وسیع علاقے میں لرزش محسوس کی گئی۔

خبر رساں اداروں اور مقامی انتظامیہ کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں تاحال کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:وینزویلا کے زلزلے سے پہلے اینڈرائیڈ فونز نے صارفین کو خبردار کیا، یہ نظام کیسے کام کرتا ہے؟

تاہم، متاثرہ علاقوں میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے اور آفٹر شاکس (زلزلے کے بعد کے جھٹکوں) کے پیشِ نظر شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp