ایران سے اختلاف ہے تو بات کریں، تشدد کا جواب دیا جائے گا، جے ڈی وینس

ہفتہ 27 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی قسم کے تشدد کا جواب دیا جائے گا، تاہم امریکا اور ایران کے درمیان معاملات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کا راستہ موجود ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ایران سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ اگر تہران کو مفاہمتی یادداشت  پر عملدرآمد کے حوالے سے کوئی اختلاف ہے تو وہ براہ راست رابطہ کر کے بات کر سکتا ہے۔

جے ڈی وینس نے کہا کہ امریکا تشدد کا جواب تشدد سے دے گا اور کسی بھی حملے کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا اور ایران کے درمیان براہ راست فوجی رابطہ قائم کرنے پر اتفاق ہوگیا، جے ڈی وینس

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب آبنائے ہرمز کے قریب ایک تجارتی جہاز پر ڈرون حملے کے بعد امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا۔

رپورٹس کے مطابق تجارتی جہاز کو نشانہ بنائے جانے کے بعد امریکا نے ایران کے خلاف فضائی کارروائی کی۔ امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہنا تھا کہ یہ اقدام آبنائے ہرمز میں پیش آنے والے واقعے کے جواب میں کیا گیا۔

امریکی نائب صدر نے کہا کہ واشنگٹن ایران کے ساتھ طے پانے والے معاملات پر عملدرآمد چاہتا ہے اور اختلافات کو سفارتی طریقے سے حل کیا جا سکتا ہے۔

دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بھی کہا ہے کہ امریکا خطے میں امن و استحکام کا خواہاں ہے، تاہم ایران کو آبنائے ہرمز کے استعمال پر کسی قسم کی فیس یا ٹول وصول کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

عالمی سطح پر مبصرین کے مطابق خلیج میں حالیہ واقعات کے بعد امریکا اور ایران کے تعلقات ایک بار پھر اہم مرحلے میں داخل ہو گئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

نواز شریف کا لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ، ترقیاتی کاموں اور تزئین و آرائش کا جائزہ

ایران جنگ میں نیا محاذ، ٹرمپ کا آبنائے ہرمز پر امریکی ملکیت کا دعویٰ، تہران کا سخت جواب

امریکی سینیٹر کوری بُوکر کا پاکستان کے کردار کا اعتراف، مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے اہم قرار

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘