امریکا اور ایران کے درمیان براہ راست فوجی رابطہ قائم کرنے پر اتفاق ہوگیا، جے ڈی وینس

جمعہ 26 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے انکشاف کیا ہے کہ امریکا اور ایران نے کشیدگی کم کرنے اور ممکنہ تنازعات سے بچنے کے لیے براہِ راست فوجی رابطے کا ایک نیا چینل قائم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’ہم آپ کے شکر گزار ہیں ‘، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا پاکستان کے سفارتی کردار کا اعتراف

برطانوی ویب سائٹ اَن ہرڈ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں جے ڈی وینس نے بتایا کہ اس انتظام کے تحت ایران کی اسلامک ریولوشنری گارڈ کور (آئی آر جی سی)  یا پاسداران انقلاب اور امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے نمائندے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ملاقاتیں کریں گے تاکہ اختلافی معاملات کو براہ راست مذاکرات کے ذریعے حل کیا جا سکے اور کشیدگی کو بڑھنے سے روکا جا سکے۔

وینس کے مطابق دونوں ممالک اس بات پر متفق ہوئے ہیں کہ آئی آر جی سی اور سینٹ کام کے نامزد نمائندے دوحہ میں باقاعدہ رابطے کے ذریعے ایسے معاملات پر گفتگو کریں گے جو مستقبل میں تنازع یا غلط فہمی کا باعث بن سکتے ہیں۔

مزید پڑھے: امریکا ایران امن مذاکرات، جے ڈی وینس مرکزی کردار بن گئے، صدر ٹرمپ نے اہم سفارتی ذمہ داری سونپ دی

انہوں نے مزید بتایا کہ متحدہ عرب امارات نے بھی ایران کے ساتھ، بالخصوص آئی آر جی سی کے ساتھ، نئے رابطہ ذرائع قائم کیے ہیں اور تہران کے ساتھ مختلف معاشی مراعات اور تعاون کے امکانات پر غیر معمولی نوعیت کی بات چیت جاری ہے۔

قبل ازیں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے خلیجی اتحادی ممالک کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ایران کے ساتھ ہونے والا کوئی بھی معاہدہ ان کی سلامتی اور مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے طے کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد مذاکرات: جے ڈی وینس امریکا سے صورتحال کی نگرانی کریں گے، وائٹ ہاؤس کا پاکستان کو خراجِ تحسین

بحرین میں خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے وزرائے خارجہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مارکو روبیو نے کہا کہ واشنگٹن ایران کے ساتھ ایک پائیدار امن معاہدہ چاہتا ہے تاہم ایسا کوئی اقدام نہیں کیا جائے گا جو خطے میں امریکی اتحادیوں کی سلامتی یا خوشحالی کو نقصان پہنچائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی