کراچی پورٹ ٹرسٹ نے 138 سالہ تاریخ میں کارگو ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا

اتوار 28 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) نے اپنی 138 سالہ تاریخ میں کارگو ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے ملکی بحری تجارت میں ایک اہم سنگِ میل عبور کر لیا۔

وفاقی وزیر برائے بحری امور جنید انوار چوہدری نے کے پی ٹی کی اس تاریخی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ادارے نے 5 کروڑ 46 لاکھ 85 ہزار ٹن کارگو ہینڈلنگ کا سابقہ ریکارڈ عبور کر لیا ہے، جو پاکستان کے بحری شعبے کی مسلسل ترقی اور بہتر انتظامی صلاحیتوں کا واضح ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کو خطے کا ایک مضبوط بحری اور تجارتی مرکز بنانے کے لیے جامع اصلاحات پر عمل پیرا ہے۔

‘۔۔۔بندرگاہوں کی جدید خطوط پر ترقی، توسیع، سرمایہ کاری کے فروغ، لاجسٹکس کے نظام کی بہتری اور بندرگاہی انفراسٹرکچر کو مزید مؤثر بنانے کے لیے اقدامات تیز کر دیے گئے ہیں۔’

جنید انوار چوہدری نے کہا کہ کراچی پورٹ ٹرسٹ کے چیئرمین، افسران اور ملازمین کی محنت، پیشہ ورانہ صلاحیت اور ٹیم ورک اس تاریخی کامیابی کے بنیادی عوامل ہیں، جن کی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں۔

اس موقع پر چیئرمین کے پی ٹی ایڈمرل شاہد احمد نے کہا کہ کراچی پورٹ کی استعداد، آپریشنل کارکردگی اور انتظامی صلاحیت میں نمایاں بہتری آئی ہے، جس کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کراچی پورٹ کی مسابقتی صلاحیت کو مزید بڑھانے اور اسے عالمی معیار کی بندرگاہ بنانے کے لیے اصلاحاتی اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘