لاہور کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر چوہدری پرویز الٰہی کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر کارروائی کچھ دیر کے لیے ملتوی کر دی ہے اور وکلا کو ہائی کورٹ کا فیصلہ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔
کمرہ عدالت میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ میری طبیعت ٹھیک نہیں۔ 10 روز سے جیل کے چھوٹے سے کمرے میں بند ہوں۔
میری طبعیت ٹھیک نہیں ہے، دس روز سے جیل کے چھوٹے سے کمرے میں بند ہوں، جیل کے کمرے میں ہوا کے لیے پنکھا بھی کبھی چلتا ہے کبھی نہیں، چودھری پرویز الٰہی#WENews #ParvezElahi #PTI pic.twitter.com/MBL7QucC4I
— WE News (@WENewsPk) June 13, 2023
پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ جیل کے کمرے میں ہوا کے لیے ایک پنکھا ہے اور وہ بھی کبھی چلتا ہے اور کبھی نہیں چلتا۔ گھر والوں سے ملاقات بھی نہیں کروائی جا رہی۔
صدر تحریک انصاف نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مجھے کسی سے ملنے نہیں دیا جا رہا پریس کانفرنس کیسے کروں؟۔ اِدھر بھی میڈیا سے بات نہیں کرنے دی جا رہی۔
انہوں نے کہا کہ آپ میری حالت دیکھ لیں جس میں پیش کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پرویز الٰہی پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں گرفتار ہیں۔ عدالت نے اس سے قبل 4 جون کو ان کا جوڈیشل ریمانڈ منظور کیا تھا مگر پولیس کی جانب سے ایک بار پھر جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی ہے۔














