پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

منگل 13 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل بڑی کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔

ملک میں فی تولہ سونا 4000 روپے کمی کے بعد 2,21,500 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 3430 روپے کمی کے بعد 1,899,00 روپے کا ہو گیا ہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 1,740,75 روپے ہو گئی۔

جبکہ عالمی بازار میں سونا 2 ڈالرکمی کے بعد 1,961 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔

مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت ایک ایسے وقت میں کم ہو رہی ہے جب انٹرنیشنل مارکیٹ میں اس کی قدر کچھ اور ہے۔

گولڈ مارکیٹ کے ڈیٹا کے مطابق ماضی میں انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1952 ڈالر تھی تو پاکستان میں اس کی قیمت 235000 تھی، اب انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 1961 ڈالر کا ہے تاہم مقامی مارکیٹ میں اس کی قیمت کم ہو کر 221500 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp