نجی پاور پلانٹس پر عائد لیوی کیسے مقرر کی گئی؟ آئینی عدالت نے حکومت سے ریکارڈ طلب کرلیا

منگل 30 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی آئینی عدالت نے نجی پاور پلانٹس پر عائد لیوی کے خلاف سندھ ہائیکورٹ اور لاہور ہائیکورٹ کے فیصلوں کے خلاف وفاقی حکومت کی درخواست پر نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی یعنی نیپرا سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں وفاقی آئینی عدالت کے 2 رکنی بینچ کی جانب سے کیس کی سماعت کے دوران جسٹس عامر فاروق نے لیوی کے نفاذ اور اس کے قانونی جواز سے متعلق متعدد اہم سوالات اٹھائے۔

سماعت کے دوران جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ حکومت کی جانب سے لیوی کا نوٹیفکیشن کب جاری کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت نے کیپٹو پاور پلانٹس پر مرحلہ وار لیوی عائد کرنے کی منظوری دیدی

انہوں نے یہ بھی پوچھا کہ کیا اوگرا ہر پاور پلانٹ کی بجلی پیدا کرنے کی لاگت کا تعین کرتا ہے اور آیا تمام نجی پاور پلانٹس کا ٹیرف ایک جیسا ہے یا ہر پلانٹ کا الگ الگ ٹیرف مقرر کیا جاتا ہے۔

نجی پاور کمپنیوں کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ہر پاور پلانٹ کا ٹیرف نیپرا الگ سے مقرر کرتا ہے، انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ چونکہ لیوی کا نوٹیفکیشن مارچ میں جاری کیا گیا، اس لیے فروری کے مہینے پر اس کا اطلاق کرتے ہوئے لیوی وصول نہیں کی جا سکتی۔

وکیل نے مزید کہا کہ لیوی کی بنیاد اور اس کے حساب کتاب سے متعلق کوئی دستاویز عدالت میں پیش نہیں کی گئی۔

مزید پڑھیں: آئی ایم ایف نے صنعتی صارفین کے لیے گیس لیوی میں کمی کی اجازت دیدی

اس پر جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ جس بابو نے ڈرافٹنگ کی ہوگی، اس سے پوچھا جائے۔

انہوں نے یہ بھی استفسار کیا کہ کیا سمری، ڈرافٹنگ اور دیگر متعلقہ دستاویزات ہائیکورٹ میں جمع کرائی گئی تھیں۔

جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ یہ دستاویزات تو عدالت کے سامنے بھی موجود نہیں۔ ’جب ایک چیز سامنے ہی نہیں تو آپ کیا لینے آئے ہیں۔‘

مزید پڑھیں: عوام کے لیے ریلیف: آئی ایم ایف نے حکومت کو بجلی ٹیرف میں کمی کی اجازت دے دی

عدالت نے ریمارکس دیے کہ مارچ میں جاری کردہ نوٹیفکیشن کی بنیاد پر فروری کی لیوی وصول نہیں کی جا سکتی۔

عدالتی استفسار پر کمپنیوں کے وکیل نے بتایا کہ نیپرا کو فریق تو بنایا گیا ہے، تاہم اس کی جانب سے کوئی نمائندہ عدالت میں پیش نہیں ہوا۔

بعد ازاں عدالت نے نیپرا سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے نجی پاور پلانٹس پر عائد لیوی سے متعلق سندھ ہائیکورٹ اور لاہور ہائیکورٹ کے فیصلوں کو وفاقی آئینی عدالت میں چیلنج کر رکھا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ: سزا بڑھانے کی اپیل خارج، 14 سال بعد رہائی پا چکے قیدی کے بارے اہم حکم

’سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ معطل نہیں کیا جا سکتا‘، پاکستان کے مؤقف کو عالمی پذیرائی

افغانستان میں دہشتگردوں کی کھلی پذیرائی پر اقوام متحدہ کی خاموشی پر سوالات

’امریکا ایسا طیارہ نہیں بنا سکتا تھا‘، ٹرمپ کا قطر سے ملنے والے لگژری جیٹ پر حیرت کا اظہار

رسجا کی نئی قیادت بلا مقابلہ منتخب، کھیلوں کی صحافت کے فروغ اور صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے عزم کا اظہار

ویڈیو

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

بھارت نے اگر سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی تو پاکستان اپنے قومی مفاد کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔، طارق فضل چوہدری

کالم / تجزیہ

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ