فیصل آباد: مدرسے سے لاپتا 14 سالہ طالبعلم قتل، لاش نالے سے برآمد

بدھ 1 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فیصل آباد کے علاقے ڈی ٹائپ کالونی میں ایک مدرسے سے لاپتا ہونے والے 14 سالہ طالبعلم کی لاش گندے نالے سے برآمد کرلی گئی، جبکہ پولیس نے قتل میں ملوث 2 کمسن طلبا کو گرفتار کرلیا ہے۔

مزید پڑھیں:محبت، بلیک میلنگ اور قتل، خوفناک واردات کی تفصیل سامنے آگئی

پولیس کے مطابق طالبعلم 28 جون کو مدرسے سے لاپتا ہوا تھا، جس کے بعد تھانہ بٹالہ کالونی میں نامعلوم افراد کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ مدرسے کے ہی 2 طالب علموں، عرفان اور ریحان، نے مبینہ طور پر کمرے میں گلا دبا کر اسے قتل کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے لاش کو بوری میں بند کرکے سائیکل پر گندے نالے تک پہنچائی اور وہاں پھینک دی۔ اس واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی ہے۔

مزید پڑھیں:اسلام آباد سے اغوا کیے گئے نوجوان کے مبینہ قاتلوں تک پولیس کیسے پہنچی؟

پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے، جبکہ قتل کے محرکات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رام مندر کرپشن اسکینڈل، آئندہ انتخابات سے قبل بی جے پی نئی آزمائش سے دوچار

وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب کے چڑیا گھروں میں جانوروں کو شدید گرمی سے بچانے کے لیے خصوصی انتظامات

پنجاب میں 10 لاکھ کسان کارڈز کا ہدف آخری مرحلے میں، 360 ارب کے بلا سود قرضے جاری

’اگر بھارت نے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی تو پاکستان ہر محاذ پر لڑنے کے لیے تیار ہے‘، سوشل میڈیا پر پاکستانی یک زبان ہوگئے

نئے مالی سال کا شاندار آغاز، اسٹاک ایکسچینج ایک لاکھ 82 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا

ویڈیو

فٹبال ورلڈ کپ: سعودی آرامکو کی انعامی مہم، جانیے تحائف کی تفصیل

سندھ طاس معاہدہ: پانی، امن اور مستقبل کی کہانی

مودی کی آبی جارحیت پر پاکستان کا ایک بار پھر سخت ردعمل

کالم / تجزیہ

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ

تحریک انصاف اور محمود اچکزئی: ارادے کیا ہیں؟

جس کے ذکر سے پہلے پلکیں اشکوں سے وضو کرتی ہیں